پورنیہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو بھاگلپور ضلع کے پیر پنتی میں 2400 میگاواٹ صلاحیت کے الٹراسپر کرٹیکل تھرمل پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا آج اپنے بہار کے دورے کے دوران مسٹر مودی نے پورنیہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اڈانی پاور لمیٹڈ کے اس تھرمل پاور پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا تقریباً 29,000 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ پروجیکٹ نہ صرف بہار بلکہ پورے مشرقی ہندوستان میں کوئلے پر مبنی پاور پروجیکٹ ہوگا۔
انتخابی موسم سے عین قبل وزیر اعظم مودی کے ذریعہ اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا سیاسی نقطہ نظر سے بھی اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ پروجیکٹ اڈانی پاور لمیٹڈ کے ذریعہ لاگو کیا جائے گا۔
بہار حکومت اور اڈانی پاور لمیٹڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق بھاگلپور ضلع کے پیرپینتی میں مجوزہ اس پروجیکٹ میں 800 میگاواٹ کے تین الگ الگ یونٹ لگائے جائیں گے۔ اس کے لیے جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع کی ای سی ایل راج محل کان سے کوئلہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ گنگا ندی سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
دریں اثنا، ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ا سمال انڈسٹری سیل کے شریک کنوینر دلیپ مشرا نے ریاست کے دور افتادہ اور پسماندہ پیرپینتی علاقے میں اس بڑے پاور پروجیکٹ کی تعمیر کو بہار کی توانائی کی خود انحصاری کی سمت میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد نہ صرف بہار کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اضافی بجلی کافائدہ دیگر ریاستوں کو بھی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پورے بھاگلپور ضلع میں صنعتی ترقی میں تیزی آئے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
غور طلب ہے کہ پیرپینتی اور آس پاس کے علاقوں کو اب تک بہار کے پسماندہ علاقوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ بھاگلپور اور سیمانچل خطے میں صنعتی ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔ مقامی شہریوں کو روزگار ملے گا اور ریاست سے نوجوانوں کی نقل مکانی کو روکا جا سکے گا۔
معاشی سہولیات کے ساتھ ساتھ اگر ماہرین ماحولیات کی بات کی جائے تو اس منصوبے کے حوالے سے چیلنجز بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئلے پر مبنی پاور پلانٹس فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ اس حوالے سے حکومت نے واضح کیا ہے کہ الٹرا سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی کے استعمال سے آلودگی کو کافی حد تک کنٹرول کیا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیرپینتی الٹرا سپر کریٹیکل پاور پروجیکٹ، ملک کے کوئلے پر مبنی تھرمل پاور پروجیکٹوں میں سے ایک، مشرقی ہندوستان میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا مرکز ہے۔ یہاں پر پیدا ہونے والی بجلی ریاست بہار کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سپلائی کی جائے گی۔
بہار ایک طویل عرصے سے بجلی کی کمی اور صنعتی پسماندگی کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے میں پیرپینتی الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور پروجیکٹ کو ریاست کی توانائی کی حفاظت اور صنعتی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔
سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ریاست کے وزیر توانائی وجیندر یادو، توانائی کے سکریٹری منوج کمار سنگھ، بہار اسٹیٹ الیکٹرسٹی جنریشن کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیندر کمار، ضلع مجسٹریٹ، اڈانی پاور لمیٹڈ کے سینئر افسران کے ساتھ بھاگلپور کے رکن پارلیمنٹ اور ایم ایل اے بھی موجود تھے۔