National News

آیت اللہ علی رضا اعرافی عبوری قیادت کونسل کے رکن مقرر، سپریم لیڈر کے فرائض سنبھال لیے

آیت اللہ علی رضا اعرافی عبوری قیادت کونسل کے رکن مقرر، سپریم لیڈر کے فرائض سنبھال لیے

تہران: ایران میں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے آئینی خلا کو پر کرنے کے لیے 'قیادت کونسل' کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے ممتاز عالمِ دین اور مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین آیت اللہ علی رضا اعرافی کو اس تین رکنی کونسل کا اہم رکن اور 'فقیہ' مقرر کر دیا گیا ہے ایرانی میڈیا کے مطابق، یہ کونسل نئے سپریم لیڈر کے انتخاب تک ملک کے تمام مذہبی، سیاسی اور عسکری امور کی نگرانی کرے گی۔ اس کونسل میں درج ذیل شخصیات شامل ہیں:
آیت اللہ علی رضا اعرافی: بحیثیت فقیہ اور مذہبی نگران۔
مسعود پزشکیان: بحیثیت صدرِ مملکت۔
غلام حسین محسنی اڑ?ای: بحیثیت چیئرمین عدلیہ (چیف جسٹس)۔
ایرانی آئین کے تحت، یہ کونسل عارضی طور پر وہ تمام فرائض انجام دے گی جو سپریم لیڈر کے پاس ہوتے ہیں۔ یہ انتظام اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک 88 رکنی 'مجلسِ خبرگانِ رہبری' غور و خوض کے بعد مستقل طور پر نئے رہبرِ اعلیٰ کا انتخاب نہیں کر لیتی۔
آیت اللہ علی رضا اعرافی کا شمار ایران کے بااثر ترین مذہبی اور انتظامی حلقوں میں ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف مجلسِ خبرگان کے نائب چیئرمین ہیں بلکہ ایران کے تمام دینی مدارس کے سربراہ اور 'گارڈین کونسل' کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ انہیں شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای کے انتہائی قریبی اور معتمد ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اور عسکری اداروں (IRGC) میں ان کا اثر و رسوخ دیگر امیدواروں کے مقابلے میں محدود ہے۔


 



Comments


Scroll to Top