ہانگزو:ہندوستانی نشانہ بازوں نے چین میں جاری 19ویں ایشیائی کھیلوں میں جمعہ کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ایونٹ میں ایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔ ایشوریہ پرتاپ سنگھ، سوپنل اور اکھل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 50 میٹر رائفل تھری پوزیشنز مینز ٹیم ایونٹ میں 1769 کا اسکور بنا کر طلائی تمغہ جیتا۔ جبکہ چین کے لنشو، ہاو اور جیا منگ کی جوڑی کو چاندی کے تمغے اور کوریا کے کھلاڑی کو کانسی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔
خواتین کے زمرے کے ایک دیگر مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندوستانی کھلاڑیوں ایشا سنگھ، پلک اور دیویا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1731 کے اسکور کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ چین کی رینکسنگ، لی اور نان کی جوڑی نے پہلی پوزیشن کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔