لندن : برطانوی حکومت کی ملکیت والی کمپنی 'دی رائل منٹ' نے دنیا کا پہلا ایسا اے ٹی ایم کارڈ بنایا ہے جو پورا سونے کا بنا ہوا ہے ۔ کمپنی نے بتایا کہ اس میں 18 قیراط سونے کا استعمال کیا ہوا ہے ۔ اس کی قیمت 18750 یورو ( قریب 14لاکھ 70 ہزار روپے ) ہے ۔ اسے 'ریریس' نام دیا گیا ہے ۔
اس ڈیبٹ کارڈ پر کسٹمر کا نام لکھا جائے گا اور اس کے دستخط ہوں گے ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ کارڈ میں کوئی ٹرانزیکشن فیس نہیں لگے گی ۔ ساتھ ہی کسی طرح کی فارن ایکسچینج فیس بھی نہیں دینی ہوگی ۔ اس لئے اسے لگژری پیمنٹ کارڈز کی کیٹیگری میں رکھاگیا ہے ۔ دعویٰ ہے کہ اسے محدود کسٹمر کو ہی دیا جائے گا ۔ حالانکہ ابھی یہ جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ یہ کارڈ کتنے لوگوں کو دیا گیا ہے ۔