Latest News

سواتی مالیوال کا بڑا بیان:کہا، اناؤ ریپ معاملے میں ساکشی مہاراج پر بھی ہونی چاہئے جانچ

سواتی مالیوال کا بڑا بیان:کہا، اناؤ ریپ معاملے میں ساکشی مہاراج پر بھی ہونی چاہئے جانچ

اناؤ:دہلی خاتون کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ساکشی مہاراج کو لیکر بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اناؤ ریپ معاملے میں بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کی بھی جانچ ہونی چاہئے ۔مالیوال کا کہنا ہے کہ پہلے وہ جیل میں سینگر سے مل کر شکریہ بولتے ہیں، پھر وہ اتل سنگھ جو یوپی کیبنٹ کے وزیر راننجے سنگھ کے داماد ہیں اور سی بی آئی کی ٹرک سازش کی ایف آئی آرمیں ملزم ہیں، ان کو مالا پہناتے ہوئے دکھتے ہیں۔جانچ تو بنتی ہے ۔
سواتی نے ساکشی مہاراج کے خلاف جانچ کرنے کی مانگ کی ہے ۔لوک سبھا 2019 کے انتخابات کے دورا ن ارون سنگھ ساکشی مہاراج کے ساتھ ایک فوٹو میں بھی نظر آیا تھا  ،  جس میں ساکشی مہاراج انہیں پھول مالا پہنا رہے ہیں۔سواتی مالیوال اس سے پہلے اناؤ معاملے میں یوپی کی نئی گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کر چکی ہیں۔انہوں نے کلدیپ سنگھ سینگر کو 2 مہینے کے اندر پھانسی دینے کی مانگ کی  ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top