Latest News

لوگ جنگ کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن فوج میں کوئی نہیں جانا چاہتا : سونو نگم

لوگ جنگ کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن فوج میں کوئی نہیں جانا چاہتا : سونو نگم

ممبئی : گلوکار سونو نگم اکثر اپنے بیانات کو لے کر  سرخیوں بنے رہتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا ہے ۔ دراصل سونو نے حال ہی میں جموں کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کو لے کر بڑی بات کہی ہے ۔ ایک میڈیا کانکلیو میں پہنچے سونو نے کہا کہ اس حملے کے بعد سوشل میڈیا پر کئی لوگ بھارت -پاکستان کے درمیان جنگ جیسی باتیں کررہے ہیں ۔ جبکہ لوگ جنگ کی باتیں تو کرتے ہیں لیکن فوج کوئی نہیں جانا چاہتا اور جو لوگ جنگ کی باتیں کرتے ہیں انہیں شاید یہ نہیں پتہ کہ جنگ کیا ہوتی ہے ۔ انہیں نہیں پتہ کہ جنگ کتنی لمبی چل سکتی ہے ۔ جنگ محض سرحدوں تک ہی محدود نہیں رہتی ۔ یہ ہمارے پاس بھی آسکتی ہے ۔ جنگ کوئی چھوٹی موٹی چیز نہیں ہے ۔ لہٰذا ہمیں اس طرح کی باتوں بچنے کی ضرورت ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top