Latest News

سعودی عرب نے لئے حیران کن فیصلے : ملکی اور غیر ملکی خواتین سے متعلق قوانین میں دی ڈھیل

سعودی عرب نے لئے حیران کن فیصلے : ملکی اور غیر ملکی خواتین سے متعلق قوانین میں دی ڈھیل

دبئی: سعودی عرب نے غیر ملکی مرد و خواتین  کو لے کر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔  اس کے تحت اب انہیں ہوٹل کے کمرے میں ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی ہے ۔ پہلے انہیں ساتھ رہنے کیلئے اپنا رشتہ بتانا پڑتا تھا ۔ یہ فیصلہ نئی ٹورسٹ ویزا پالیسی کے تحت لیا گیا ہے جو سیاحوں کو لبھانے کیلئے بناگئی ہے ۔ 

PunjabKesari
اس کے علاوہ سعودی خواتین کو بھی اپنے لئے کرائے پر ہوٹل کا کمرا لینے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس قدم سے خواتین کو آسانی سے سفر کرنے اور غیر شادی شدہ غگیر ملکی سیاحوں کے ساتھ رہنے کا راستہ بھی صاف ہو گیا ہے ۔ اس مسلم ملک میں شادی کے بغیر جسمانی تعلقات  بنانا جرم ہے ۔ سعودی کمیشن فار ٹورازم اینڈ نیشنل ہیرٹیج نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔ 

PunjabKesari
کمیشن نے کہا کہ سبھی سعودی شہریوں کو ہوٹل میں چیک - ان کرتے وقت اپنے پریوار کا شناختی کارڈ یا رشتے کا ثبوت دینا ہوگا ۔ وہیں غیر ملکی سیاحوں کیلئے یہ لازمی نہیں ہے ۔ 
اب سعودی سمیت سبھی خواتین اکیلے ہوٹل میں رک سکتی ہیں اور چیک ان پر انہیں آئی ڈی دکھانی ہوگی ۔ سعودی عرب نے گذشتہ ہفتے 49 ممالک کے سیاحوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے ہیں کیونکہ وہ اس شعبے کو ڈیولپ اور اپنی معیشت کو صرف تیل کی برآمدات پر منحصر نہیں رکھنا چاہتا ۔
 



Comments


Scroll to Top