Latest News

رومن کیتھولیک چرچ کے پادریوں نے کیا 175 بچوں کا جنسی استحصال

رومن کیتھولیک چرچ کے پادریوں نے کیا 175 بچوں کا جنسی استحصال

میکسیکو سٹی : سنیچر کے روز شایع ایک اندرونی رپورٹ مین رومن کیتھولک چرچ کی میکسیکن برانچ سے جڑے پادریوں کے ذریعے بچوں کے جنسی استحصال کو لے کر چونکانے والا خلاصہ ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق لیگن ریج آف کرائسٹ کے بانی مارشیل میسیئل نے کم سے کم 60 بچوں کا جنسی استحصال کیا ۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 1941 کے بعد سے کل 33 پادریوں  یا چھوٹے پادریوں نے نو عمر کے بچوں کا جنسی استحصال کیا ۔ رپورٹ میں 1941 سے لے کر 16 دسمبر 2019 تک کے معاملوں کی جانکاری دی گئی ہے ۔ اس سے متعلق  ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر متاثرین میں سے 11 سے 16 سال کی عمر کے لڑکے شامل ہیں ۔ اس میں کہا گیا کہ جنسی استحصال کرنے والے 33 میں 18 پادری اب بھی تنظیم کا حصہ ہیں لیکن انہیں عوام یا نابالغوں سے متعلق امور سے نہیں ہٹایا گیا ۔ 



Comments


Scroll to Top