Latest News

یوم پیدائش پر خاص :بیوی ریوا سے پہلے جڈیجہ اس خاتون سے تھا افیئر ، خوب ہوئے تھے چرچے

یوم پیدائش پر خاص :بیوی ریوا سے پہلے جڈیجہ اس خاتون سے تھا افیئر ، خوب ہوئے تھے چرچے

نئی دہلی : ہندوستانی ٹیم کے زبردست آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ آج اپنا 31 یواں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ 1988 کو پیدا ہوئے جڈیجہ سوشل میڈیا پر بھی خاصے مقبولیت رکھتے ہیں ۔ خاص کر سال 2013 میں جب مہندر سنگھ دھونی نے ان کے بارے میں ایک سے بڑح کر ایک مذیدار ٹویٹ کئے تبھی سے مداح  نے انہیں 'سر جڈیجہ' نام دیا ۔ جانیں ان سے جڑی کچھ خاص باتیں :

PunjabKesari
جڈیجہ شادی سے پہلے ابھی اپنے افیئر کے چلتے سرخیوں میں رہے ہیں ۔ جڈیجہ سب سے پہلے 2013 میں چیتنا جھا نامی لڑکی کے ساتھ دیکھے گئے تھے ۔  میڈیا رپورٹس کی مانیں تو 2013 میں آسٹریلیا کے ہندوستان دورے کے وقت یہ دونوں جے پور میں پہلی بار دیکھے گئے تھے ۔ پیشے سے فیشن ڈیزائنر چیتنا اور جڈیجہ کے کئی فوٹوز سوشل میڈیا پر وائرل رہے ۔ آئی پی ایل کے دوران ایک بار چیتنا جڈیجہ کے ساتھ ٹیم کی بس میں نظر آئی تھیں ۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ رشتہ 2 سے 3 سال تک چلا اور جڈیجہ نے ان سے بریک اپ کر بعد میں ریوا سولنکی سے شادی کرلی ۔ جڈیجہ 17 اپریل 2016 کو ریوا کے ہوئے تھے ۔ ریوا گجرات کے جونا گڑھ ضلع کی رہنے والی ہے اور انجینئرنگ کر چکی ہے ۔ 

PunjabKesari
والد سے پرائیویٹ کمپنی  کے چوکیدار 
پریوار کے خرچوں کو پورا کرنے کیلئے جڈیجہ کے والد انیرودھ جڈیجہ نے کافی محنت کی ۔ ان کے والد ایک پرائیویٹ کمپنی میں چوکیدار تھے ۔ جڈیجہ کے  والد  کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ہندوستانی فوج میں شامل ہو لیکن قسمت کو کچھ ہی منظور تھا ۔ وہیں کچھ وقت کیلئے جڈیجہ نے کرکٹ سے دوری بھی بنا لی تھی ۔ سال 2005 میں ایک حادثے میں جڈیجہ  کی ماں کا انتقال ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد انہوں نے کرکٹ تقریباً چھوڑ ہی دیا تھا ۔ وہ تب محض 17 سال کے تھے ۔ 

PunjabKesari
اب کچھ ایسا ہے جڈیجہ کا کرکٹ کیریئر
آپ کو بتا دیں کہ جڈیجہ نے 48 ٹیسٹ میچوں کی 69 اننگز میں 35.46 کی اوسط کے ساتھ 1844 رن بنائے ہیں ۔ ٹیسٹ میں وہ اب تک 14 نصف سنچریاں اور 1 سنچری بنا چکے ہیں ۔  وہیں گیند بازی  میں ان کی کارکردگی بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے ونڈے میں جہاں 35.76 کی اوسط سے 178 وکیٹ لئے وہیں ٹی وی 20 میں 31.55 کی اوسط سے 33 وکیٹ جبکہ ٹیسٹ میں 24.64 کی اوسط سے 211 وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top