Latest News

پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والی لڑکی امولیا کے قتل پر سری رام سینا نے رکھا 10 لاکھ کا انعام

پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے والی لڑکی امولیا کے قتل پر سری رام سینا نے رکھا 10 لاکھ کا انعام

نیشنل ڈیسک: بنگلور میں سی اے  اے کی مخالفت میں منعقد ایک ریلی میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدا لدین اویسی کی موجودگی میں ' پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والی امولیا لیونا نامی لڑکی کے قتل پر  سر پر دائیں بازو کی تنظیم سری رام سینا کے ایک کارکن نے   10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ امولیا نے  جمعرات کی شام یہاں ایک شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے)کے خلاف ریلی میں 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ لگایا تھا۔
ایک ویڈیو فوٹیج میں شری رام سینا کارکن سنجیو ماردی حکومت سے امولیا کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ وہ ویڈیو میں یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ورنہ وہ اسے جان سے مار دے گا۔امولیا لیونا کے خلاف سنیچر کو بیلاری میں شری رام سینا کے ذریعے منعقد ایک احتجاجی ریلی میں ماردی کہہ رہا ہے، "ریاست اور مرکزی حکومت کو کسی بھی حالت میں لڑکی کو رہا نہیں کرنا چاہئے۔ اگر اسے چھوڑ دیاگیا تو ہم اسے جان سے ماردیں گے"۔ اس کا قتل کرنے والوں کو رام سینا کی طرف سے ہم 10 لاکھ کا انعام دیں گے۔
واضح رہے کہ بنگلورو میں پاکستان کی حمایت میں نعرہ لگانے والی سماجی کارکن امولیا کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ بنگلورو کی اپار پیٹ پولیس نے یہ کارروائی کی ہے۔ دوسری جانب ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اسٹیج پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top