Latest News

راجیو گابا نے نئے کابینہ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا

راجیو گابا نے نئے کابینہ سیکرٹری کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی : راجیو گابا نے جمعہ کو کیبنٹ سیکرٹری کا عہدہ سنبھال لیا ۔ گابا کو پی کے سنہا کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اس عہدے پر مقرر کیا گیا ۔ وہ جھارکھنڈ کیڈر کے 1982 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور مرکزی داخلہ سیکرٹری ، وزارت شہری ترقی کے سیکرٹری اور جھارکھنڈ کے چیف سیکرٹری جیسے اہم عہدوں پر رہے ہیں ۔ انہوں نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  میں بھی ہندوستان کی قیادت کی ہے ۔ انہیں مرکز اور صوبائی حکومتوں میں سکیورٹی ، انتظامیہ اور مالی کام کا بھی کافی تجربہ ہے ۔ وہ کچھ دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں بھی کام کر چکے ہیں ۔ 
جموں کشمیر سے متعلق دفعہ 370 اور 35 ات جو ختم کرنے اور جموں کشمیر کی تشکیل نو کے مرکز کے فیصلے کو لاگو کرنے والے افسروں میں بھی گابا  ایک تھے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top