Latest News

لاک ڈاؤن 4 کو لیکر ریلوے نے کیا صاف، صرف ان ٹرینوں کو چلایا جائیگا

لاک ڈاؤن 4 کو لیکر ریلوے نے کیا صاف، صرف ان ٹرینوں کو چلایا جائیگا

نئی دہلی: ہندوستانی ریلوے نے اتوار کے روز کہا کہ لاک ڈاؤن کے چوتھے مرحلے (لاک ڈاؤن 4.0) کے دوران صرف شرمک اسپیشلز ، دیگر خصوصی ٹرینیں ، پارسل خدمات اور مال گاڑیاں کام کریں گی۔ بتادیں کہ چوتھے مرحلے میں حکومت نے 31 مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے اپنی تمام باقاعدہ مسافر ٹرینوں کی آواجاہی کو 30 جون تک روک دیا ہے۔

ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین چلانے کے حوالے سے لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے دوران جاری کردہ رہنما خطوط عمل میں رہیں گے ۔تیسرے مرحلے کا اعلان اتوار 17 مئی تک کیا گیا تھا۔ پارسل سروس اور مال بردار ٹرینیں ملک میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن کے تمام مراحل میں چالو رہیں۔
وہیں ، ریلوے نے پرواسی مزدوروں کو آبائی ریاست لے جانے کے لئے یکم مئی سے شرمک اسپیشل  ٹرینوں کو چلانا شروع کیا اور ، راجدھانی ایکسپریس کے روٹ پر کچھ ہدایت نامے کے تحت عام لوگوں کے لئے 15 جوڑے ٹرینوں کو چلا رہا ہے۔
ہندوستانی ریلوے کے ترجمان آر ڈی واجپئی نے کہا ، ٹرین چلانے کے  عمل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہ لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلے کے مطابق رہے گا۔ شرمك اسپیشل  اور 15 جوڑ ی دیگر خصوصی ٹرینیں چلتی رہیں گی۔ پارسل سروس اور مال بردار ٹرین بھی  چا لو رہے گی۔



Comments


Scroll to Top