National News

جی ڈی پی پرراہل کاطنز

جی ڈی پی پرراہل کاطنز

نئی دہلی: کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج معاشی ترقی کے سلسلے میں سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ گراس ڈیمیسٹک پروڈکٹ( جی ڈی پی) بڑھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ، لیکن گیس ، ڈیزل ، پٹرول - جی ڈی پی کی شرح نمو تیزی سے بڑھا رہی ہے ۔ جس سے عام لوگوں کے سامنے بحران پیدا ہو رہا ہے ۔

Only 5 people knew about Balakot airstrike, must book those who leaked info  — Rahul Gandhi – ThePrint
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا مودی جی نے  جی ڈی پی  یعنی گیس - ڈیزل-پٹرول کی قیمتوں میں زبردست ترقی کر کے دکھائی ہے ۔ عوام مہنگائی سے متاثر ہیں ، مودی سرکار ٹیکس وصولی میں مصروف ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار کا تراشہ پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ چھ ماہ کے دوران گھریلورسوئی گیس کی قیمت میں 93.5 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، جبکہ ڈیزل 83.64 روپے اور پٹرول کی قیمت 91.63 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی ہے۔



Comments


Scroll to Top