Latest News

وزیر اعظم  مودی کا اعلان:  ہندوستان میں3 مئی  تک بڑھایا  گیا  لاک ڈاون

وزیر اعظم  مودی کا اعلان:  ہندوستان میں3 مئی  تک بڑھایا  گیا  لاک ڈاون

نیشنل ڈیسک:ملک میں تیزی سے بڑھ رہے کوروناکے معاملوں  کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں3مئی تک لاک ڈاون بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم  نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  20اپریل  تک ہر قصبے ، گائوں کی باریکی سے جانچ ہوگی ۔ جو علاقے اپنے یہاں ہاٹ سپاٹ نہیں بڑھنے   دیں گے ، وہاں 20 اپریل  سے ضروری  سرگرمیوں  میں چھوٹ  کی اجازت ہوگی۔
ڈسپلن کی کریں تعمیل
 3مئی  تک ہم سبھی کو ، ہر  شہری  کو لاک ڈاون  میں  ہی رہنا  ہوگا۔
اس دوران ہمیں ڈسپلن  کی اسی طرح  تعمیل کرنی ہے  جیسے ہم کرتے آ رہے ہیں۔
 میری سبھی شہریوں  سے گزارش ہے کہ اب کوروناکو  ہم  کسی بھی قیمت پر نئے علاقوں میں پھیلنے نہیں دینا ہے۔
مقامی سطح  پر اب ایک بھی  مریض بڑھتا ہے تو یہ ہمارے لئے تشویش کی بات  ہونی چاہئے۔
ہمیں ہاٹ سپاٹ کو لے کر  بہت زیادہ احتیاط برتنی  ہوگی۔ جن مقامات   کے ہاٹ سپاٹ میں بدلنے کی امید  ہے اس پر بھی ہمیں کڑی  نظر  رکھنی ہوگی۔  
نئے ہاٹ سپاٹ  کا بننا ، ہمارے احاطے اور ہماری تپسیا  کو اور چنوتی دے گا۔
20 اپریل تک رہے گی سختی
اگلے ایک ہفتے میں کوروناکے خلاف لڑائی میں سختی مذید بڑھائی  جائے گی ۔ 
20اپریل تک ہر قصبے ، ہر تھانے ، ہر ضلعے ، ہر صوبے  کو  جانچا جائے گا،
وہاں  لاک ڈاون کی کتنی  تعمیل  ہو رہی ہے ۔ ایسے علاقے نے  کوروناسے خود کو کتنا بچایا ہے ۔ یہ  دیکھا جائے گا۔ 
 جو علاقے اس  مشکل گھڑی  میں کامیاب ہوں گے ، جو  ہاٹ سپاٹ میں نہیں ہوں گے  اور جن کے ہاٹ سپاٹ  میں بدلنے کا امکان بھی کم ہوگا ۔
 وہاں پر 20 اپریل سے کچھ ضروری  سرگرمیوں  کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ 
کورونا کے خلاف مضبوطی  سے لڑ  رہا ملک
 کوروناعالمی وبا کے  خلاف بھارت کی لڑائی بہت مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔
 آپ سبھی  شہریوں  کی  تپسیا ، آپ کے تیاگ کی وجہ سے بھارت اب تک  ،کورونا سے ہونے والے نقصا ن کو کافی حد  تک ٹالنے میںکامیاب رہا  ہے۔ آ پ لوگوں نے  تکلیف  برداشت  کر  کے بھی   ا پنے  ملک  کو بچایا ہے ۔ ہمارے  ہندوستان کو بچایا ہے۔
میں جانتا ہوں ، آپ کو  کتنی دقت آئی ہے ۔ کسی کو کھانے کی پریشانی ، کسی کو آنے جانے کی پریشانی ، کوئی  گھر  پریوار سے دور ہے۔ 
لاک ڈائون   کے اس وقت  میں ملک کے لوگ جس طرح قواعد کی تعمیل  کر رہے ہیں جتنے وقت سے اپنے گھروں میں رہ کر تہوار  منا رہے ہیں وہ  قابل تعریف ہے ۔
 بھارت نے کیسے اپنے یہاں انفیکشن کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔ آپ اس کے  شریک   اور گواہ بھی رہے ہیں۔
 آپ ملک  کی خاطر ، ایک  ڈسپلنڈ سپاہی   کی طرح اپنی ڈیوٹی  ادا  کر رہے ہیں۔ میں آپ سبھی کو احترام کے ساتھ سلام کرتا ہوں ۔
 ہمارے آئین میں جس  we the people of India کی طاقت کی بات کہی گئی ہے  وہ یہی  تو ہے۔
 



Comments


Scroll to Top