کابل:افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ایک مسجد میں ہوئے شدید بم دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 62 ہو گئی ہے اور تقریباً60 دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان عطااللہ کھوگیانی نے بتایا کہ یہ دھماکہ جمعہ کو صوبے ننگر ہارمیں ضلع ہسکہ مینا کے جاو ڈیرہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں رات تقریباً ایک بج کر 30 منٹ پر ہوا۔
ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد کو مسجد میں نصب کیا گیا تھا اور جس وقت لوگ نماز پڑھ رہے تھے اسی وقت یہ دھماکہ ہوا ۔

طالبانی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کر اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک سنگین جرم ہے ۔ نانگہار صوبہ کے صحتی محکمہ کے ترجمان ظاہر عادل نے کہا کہ زخمی لوگوں میں سے 23 لوگوں کو بہتر علاج کیلئے جلال آباد بھیجا گیا ہے اور اس باقی لوگوں کا ہسکہ مینا ضلع ہسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔
