Latest News

گوتم گمبھیر کی اپیل پر وزارت خارجہ نے پاکستانی لڑکی کو جاری کیا میڈیکل ویزا

گوتم گمبھیر کی اپیل پر وزارت خارجہ نے پاکستانی لڑکی کو جاری کیا میڈیکل ویزا

نیشنل ڈیسک : مشرقی دہلی سے ایم پی گوتم گمبھیر کی پاکستانی بچی کو ویزا دلانے والی اپیل کو وزارت خارجہ نے قبول کرلیا ہے ۔  دل کی بیماری سے متاثر 6 سال کی اس بچی اور اس کے والدین کو ویزا جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ بتا دیں کہ گوتم گمبھیر دہشت گردانہ حملوں کو لے کر پاکستان پر کافی حملہ آور رہتے ہیں ۔ حالانکہ جب بات انسانیت کی آئی تو انہوں نے وزارت خارجہ کو گذارش کرتے ہوئے خط لکھا ۔ گمبھیر نے یکم اکتوبر کو خط لکھا تھا ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انہیں جواب میں 9 اکتوبر کو خط لکھ کر بتایا کہ پاکستان میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ کو  ویزا جاری کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ 

PunjabKesari
اس کے بعد گمبھیر نے وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ اس پار سے ایک ننھے دل نے دستک دی ، اس پار دل نے سب سرحدیں مٹا دیں۔ ان ننھے قدموں کے ساتھ بہتی ہوئی میٹھی بھی آئی ہے ۔ کبھی کبھی ایسا بھی لگتا ہے جیسے بیٹی آگئی ہے ۔ پاکستانی ابچی اور اس کے والدین کو ہارٹ سرجری کیلئے ویزا دستیاب کرانے کیلئے وزیر خزانہ کا شکریہ ۔ 


وہیں گمبھیر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ مجھے مسئلہ پاکستان حکومت ، آئی ایس آئی اور پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں سے  ہے لیکن اگر 6 سال کی بچی کا ہندوستان میں علاج ہو سکتا ہے تو اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ،' وزیر خارجہ سے گذارش کی تھی اور انہوں نے میری گذارش قبول کر لی ہے ۔ جس کیلئے میں انکا شکر گذار ہوں ۔ میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا بھی شکر گذار ہوں ۔ 

 



Comments


Scroll to Top