National News

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے قبول کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی دعوت، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں کریں گے شرکت

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے قبول کی وزیر اعلیٰ پنجاب کی دعوت، کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں کریں گے شرکت

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب  میں شرکت کرنے کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی دعوت کو قبول کر لیا ہے۔ جمعرات کو کیپٹن امریندر سنگھ نے  سابق وزیر اعطم منموہن سنگھ سے ملاقات کی ، جس دوران کیپٹن امریندر سنگھ نے  منموہن سنگھ سے کرتارپور گوردوارہ جانے والے پہلے جتھے میں ساتھ چلنے کی اپیل کی تھی، جس کو سابق وزیر اعظم نے قبول کر لیا ۔


بتادیں کہ 9  نومبر کو  سکھ عقیدتمندوں کا پہلا  جتھہ زیارت کے لئے کرتارپور پہنچے گا۔کیپٹن امریندر سنگھ نے اس سے پہلے منموہن سنگھ سے ملاقات کر انہیں کرتارپور کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لئے مدعو کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں گورو نانک   دیو جی کے12 نومبر کو ہونے  550  پرکاش پرب کے تہوار پر سلطان پور لودھی میں ہونے والے پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ پاکستان کی حکومت نے چند روز پہلے کہا  تھا کہ وہ 9نومبر کو ہونے والی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں  سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو مدعو کرے گی ۔
بتادیں کہ  پنجاب کے  وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر رام ناتھ کووند سے بھی ملاقات کی  تھی اور ان کو بھی پنجاب میں کرتارپور آنے کی دعوت دی تھی ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو پاکستان کی جانب سے  پہلے ہی راہداری کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لئے دعوت مل چکی تھی ، جس کو انہوںنے قبول نہیں کیا تھا ۔


پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ، بین الاقوامی سرحد کے پار تاریخی گورودوارہ  کرتارپور صاحب کی زیارت  کے لئے 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کھلنے کے دن کل جماعتی وفد کی قیادت کریں گے۔اسی کے تحت  وزیر اعظم مودی، صدر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو دعوت دی گئی ہے۔ تاریخی گوردوارہ صاحب کی زیارت کے لئے جانے والے وفد میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ پنجاب کے تمام 117 رکن اسمبلی، صوبہ کے تمام لوک سبھا اور راجیہ سبھا رکن، شرومنی کمیٹی کے رکن، سنت سماج کے نمائندے اور ریاست کے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔



Comments


Scroll to Top