Latest News

راجستھان: 77 بچوں کی موت کے بعد آخر جاگ اٹھی حکومت ،ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو ہٹایا

راجستھان: 77 بچوں کی موت کے بعد آخر جاگ اٹھی حکومت ،ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کو ہٹایا

کوٹہ (راجستھان): راجستھان کے کوٹہ   کے جے کے لائن  ہسپتال میں نو زائیدہ بچوں کی موت کے معاملے میں ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ایچ ایل مینا کو ہٹادیا گیا ہے ۔ وہیں اس معاملے کی جانچ ایک اعلیٰ ٹیم کررہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے جمعہ کے روز اس معاملے میں اعلیٰ کمیٹی قائم کر جانچ کرنے کے احکامات دئیے  اور اس کے بعد صوبہ کے میڈیکل ایجوکیشن سیکرٹری  ویبھو گالریا کوٹا آئے ۔ 
موصولہ جانکاری کے مطابق جمعہ کی دیر رات  اس معاملے میں مینا کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ کمیٹی 48 گھنٹوں میں حکومت کو اپنی رپورٹ سونپے گی ۔ گالریا نے جے کے لون ہسپتال پہنچ کر کلیکٹر اوم کسیرا اور میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وجے سردانہ کی موجودگی میں متعلقہ ڈاکٹروں اور افسروں کے ساتھ میٹنگ کی ، ساتھ ہی ہسپتال کی خدمات کا جائزہ لیا تھا ۔ 
قابل ذکر ہے کہ جے کے لان ہسپتال میں حال ہی میں دس بچوں کی موت ہوگئی اور ہسپتال میں ایک مہینے میں 77 بچوں کی موت ہو چکی ہے ۔ اس معاملے میں سامنے آنے کے بعد گہلوت نے جانچ کے احکامات دئیے ہیں ۔
 



Comments


Scroll to Top