Latest News

لانچنگ کے 3سال بعد اچانک کالنگ  کے پیسے کیو ں لینے لگا جیو

لانچنگ کے 3سال بعد اچانک کالنگ  کے پیسے کیو ں لینے لگا جیو

نئی دہلی :  جیو سے دوسرے  نیٹ ورک پر کالنگ  کے لئے  اب  پیسے  دینے ہونگے ۔ جیوسے جیو نیٹ ورک کالنگ فری رہے گی ،لیکن  کسی دوسرے نیٹ ورک پر کالنگ کے لئے یوزر کو 6پیسے فی منٹ کی شرح سے بھگتان کرنا ہوگا ۔ 
جیو نے کہا ہے کہ اب سے گراہکوں کو جیو سے دوسرے نیٹ ورک میں کالنگ کے لئے  آئی یو سی ٹاپ اپ رچارج  کروانا ہوگا۔ اب تک صرف ڈیٹا کے لئے رچارج کرانا ہوتا تھا اور کالنگ اور ایس ایم ایس کی سیوا فری ملتی تھی۔ 

PunjabKesari
آپکی جانکاری کے لئے بتایا دیںکہ ٹیلی کام سیکٹر میں  جیو کی اینٹری 5ستمبر  2016کو ہوئی تھی تب سے لیکر اب تک کمپنی کالنگ سیو ا ئیں فری  دے رہی تھی ۔ آئی یو سی یعینی انٹر کنیکٹ یوزیس چارج  کو سمجھیں تو دراصل بات یہ ہے کہ کسی ایک ٹیلی نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر کالنگ  کرنے پر ٹرائی کی طرف سے طے کی گئی قیس کا بھگتان کمپنی کو کرنا پڑتا ہے۔ 
ایسے میں جس نیٹ ورک سے دوسرے نیٹ ورک میں آوٹ گوئنگ کال کئے جاتے ہیں ۔ اسے سامنے والے نیٹ  ورک  کو آئی یو سی فیس دینی پڑتی ہے ۔ 

PunjabKesari
چونکہ  ٹیلی کام کمپنیوں کو ایک دوسرے کے نیٹ ورک پر کئے جانے والے کالزکے آوھار پر  بھگتان  کرنا ہوتا ہے ۔ ایسے میں اگر کسی  نیٹ ورک  میں کال کی تعداد  برابر ہوتو بھگتان کی رقم  برابر ہو جاتی ہے لیکن توازن تب بگڑتا ہے جب ایک نیٹ  ورک سے دوسرے نیٹ ورک پر زیادہ کال کئے جائیں اور  صرف ایک ہی نیٹ ورک کو آئی یو سی ر چارج دینا  پڑے ۔
ٹرائی کی طرف سے 2017 میں آئی یوسی چارج 6پیسے  فی منٹ  طے کی گئی تھی اور کہا گہا  تھا کہ یکم جنوری  2020تک اسے ختم کر دیا جائے گا۔ تب  کمپنی  نے کالنگ کو فری رکھا تھا ۔لیکن حال ہی میں ٹرائی نے ریویوکے لئے  آئی  یو سی  سے جڑا کنسلٹیشن پیپر  مانگا ہے اور اس کی مدت بڑھائی  جاسکتی ہے ۔ اسی وجہ سے دباؤ بڑھنے کے بعد جیو نے فری کالنگ  بندکر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال جیو نے کہا ہے کہ یہ ایک عارفی  قدم ہے اور آئی یو سی کے ختم ہوتے ہی کالنگ  کو پھر سے فری کر دیا جائے گا۔ 



Comments


Scroll to Top