دبئی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپ، برطانیہ اور مصر میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی۔ کئی اہم جغرافیائی سیاسی اور سلامتی سے متعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال کے لیے دنیا کے رہنما اور پالیسی ساز متحدہ عرب امارات میں جمع ہوئے ہیں۔ جے شنکر نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ لکسمبرگ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ زیویئر بیٹل، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسواف سیکورسکی اور لاتویا کی وزیر خارجہ بائبا بریز کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا۔
وزیر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں تین روزہ سر بنی یاس فورم دو ہزار پچیس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ یہ کانفرنس اتوار کو اختتام پذیر ہوئی۔ جے شنکر نے سربراہی اجلاس کے دوران برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سر بنی یاس فورم دو ہزار پچیس کے دوران برطانیہ کے نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی کو دیکھ کر اچھا لگا۔ وزیر خارجہ نے ایک اور ملاقات کے بارے میں کہا کہ مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد اللطی سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔ سر بنی یاس فورم ایک سالانہ پلیٹ فارم ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امور پر غور و فکر کے لیے عالمی رہنماو¿ں، وزرا اور ماہرین کو ایک ساتھ لاتا ہے۔