National News

جے پور سیریل بلاسٹ: سیف الرحمن سمیت چاروں ملزمین کو سزائے موت

جے پور سیریل بلاسٹ: سیف الرحمن سمیت چاروں ملزمین کو سزائے موت

نیشنل ڈیسک :  2008 میں جے پور میں ہوئے سیریل بم بلاسٹ  کے معاملے میں  عدالت نے چاروں ملزمین کو پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔  ان مجرمین میں سیف الرحمن، سرور اعظمیٰ ، سلمان ، محمد سیف شامل ہیں ۔ اس سے پہلے عدالت نے 18 دسمبر کو سماعت کرتے ہوئے ان چاروں ملزمین کو اس معاملے میں مجرم قرار دیا تھا ۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ اس معاملے میں  پولیس نے 13 لوگوں کو ملزم بنایا تھا ۔  3 ملزم اب تک فرار ہیں  جبکہ 3 حیدرآباد اور دہلی کی جیل میں بند ہیں ۔ باقی بچے دو گنہگاروں میں بٹالہ ہاؤس تصادم میں مارے جا چکے ہیں ۔

https://twitter.com/ANI/status/1207978687997435904
یاد رہے کہ 13 مئی 2008 کو جے پور میں ہوئے سیریل بلاسٹ میں کل 71لوگوں کی موت ہوئی تھی جبکہ 170 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ۔ دہشت گردوں نے ان دھماکوں کو انجام دینے کیلئے ایک خاص طریقے کا استعمال کیا گیا ۔ دہشت گردوں نے سبھی بموں کو سائیکلوں پر لگا کر ایسے علاقوں میں کھڑا کردیا تھا جہاں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی بھاری تعداد آتے ہیں ۔



Comments


Scroll to Top