نیشنل ڈیسک : جموں کشمیر کے شوپیاں میں ایک سرکاری سکول میں دہشت گردوں نے آگ لگا دی ہے ۔ اس سکول میں سنیچر کے روز یعنی آج بورڈ کے امتحانات ہونے تھے ۔ دہشت گردوں کی حرکت سے صاف ہے کہ وہ کشمی رمیں ٹھیک ہوتے حالات سے بوکھلائے ہوئے ہیں ۔ 31 اکتوبر سے کشمیر مرکزی حکومت کے زیر انتظام آگیا ہے اور دھیرے دھیرے زندگی وہاں پر پٹری پر لوٹ رہی ہے ۔ بہتر ہوتے کشمیر میں دہشت گرد بزدلانہ حرکات کو انجام دے رہے ہیں ۔

بتا دیں کہ جموں اور کشمیر کے کولگام میں منگل کے روز (5 اکتوبر) کو دہشت گردوں 5 مزدروں کا قتل بھی کردیا تھا ۔ تمام 5 مزدور مغربی بنگال کے مرشد آباد کے رہنے والے تھے ۔ منگل کے روز ہوئے حملے میں ایک مزدور بھی شدید طور پر زخمی ہوگیا ۔ زخمی شخص کا نام جوہروالدین ہے ۔ زخمی مزدور کا ہسپتال میں علاج کروایا جارہا ہے ۔