Latest News

وزیر اعظم مودی کیساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں گے چندریان- 2 کی لینڈنگ ،جانیں کیسے ملے گا موقع

وزیر اعظم مودی کیساتھ بیٹھ کر دیکھ سکیں  گے چندریان- 2 کی لینڈنگ ،جانیں کیسے ملے گا موقع

نئی دہلی : انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن ( اسرو) اپنے خلائی پروگرام کے تئیں بیداری بڑھانے کیلئے سکولی طلباء کے واسطے آن لائن کویز ( سوال -جواب ) کا انعقاد کررہا ہے ۔ اس کویز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء بنگلور میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ چندریان 2- کی چاند پر لینڈنگ کے گواہ بنیں گے ۔ 
وزارت انسانی وسائل نے کویز میں حصہ لینے کیلئے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے سی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی ایس ای ) کے ساتھ ساتھ صوبوں کو بھی خط لکھا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top