Latest News

ان پانچ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہاری ٹیم انڈیا، جانیںکہاں کہاں ہوئیں میچ میں غلطیاں

ان پانچ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہاری ٹیم انڈیا، جانیںکہاں کہاں ہوئیں میچ میں غلطیاں

سپورٹس ڈیسک : تجربہ کار وکیٹ کیپر بلے باز مشفقر الرحیم کی ناباد نصف سنچری اننگ کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹی 20 میں ہندوستان کو 7 وکیٹ سے شکست دی ۔ جہاں اس مقابلے میں ہندوستان نے ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اووروں میں 148 رن بنائے ۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے تیند گیند باقی رہتے ہی 154 رن بنا کر یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ وہ کون سے کھلاڑی ہیں جن کی وجہ سے ٹیم نے اپنا میچ گنوا دیا ۔ جی ہاں تو چلئے ایک نظر ڈالتے ہیں ہندوستانی ٹیم کے ان پانچ کھلاڑیوں پر جن کی وجہ سے ہندوستان کو ہار ملی ۔ 
خلیل احمد

PunjabKesari
پہلے ٹی 20 میں ہندوستان کی شکست کی سب سے بڑے ذمے دار ہیں تیز گیند باز خلیل احمد ۔ دراصل ہم ایسا اس لئے بول رہے ہیں کہ جب 18 واں اوور خلیل کے پاس تھا ، اس اوور میں خلیل نے زبردست رن لٹائے ۔ اس اوور میں انہوں نے 18 رن خرچ کئے ۔ رحیم نے خلیل کی چار گیندوں پر لگاتار چار چوکے لگائے ۔ کل ملا کر خلیل نے چار اووروں میں 37 رن دیکر ایک وکیٹ حاصل کیا ۔
کپتان روہت شرما

PunjabKesari
ٹیم کو اکیلے اپنے دم پر کئی میچ جتانے والے ہٹ مین  کے نام سے مشہور سلامی بلے باز روہت شرما کا بلہ دہلی ٹی 20میں شانت رہا ۔ بتا دیں کہ اکثر ٹی 20 میں دھماکے دار اننگ کی شروعات کرنے والے روہت اس میچ میں صرف 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پہلے ہی اوور کی آخری گیند پر شیفع الاسلام  نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر چلتا کیا ۔ 
کے ایل راہل

PunjabKesari
تیسرے نمبر پر آتے ہیں کے ایل راہل ،  جب وہ بلے بازی کرنے تو ان کا بلہ بھی خاموش رہا ۔ ان پر ذمہ داری تھی کہ وہ اننگ کو آگے بڑھائیں لیکن وہ بھی محض 15 رن بن اکر آؤٹ ہوگئے ۔ 
شوم دوبے 

PunjabKesari
اپنے کرکٹ کیریئر کا پہلا ٹی 20 کھیل رہے آل راؤنڈر شوم دوبے کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں رہی ۔ وہ اپنے ڈیبیو میچ میں صرف ایک ہی ربنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 
کرنال پانڈیا

PunjabKesari
میچ کے 17.4 اوور میں بنگلہ دیش کے وکیٹ کیپر بلے باز مشفق لرحیم  کا کیچ چھوڑنا ٹیم انڈیا کو مہنگا پڑ گیا ۔ چہل کی گیند پر رحیم نے ڈیب مڈ وکٹ پر گیند کھیلی جہاں تعینات کرنال پانڈیا نے کیچ چھوڑ دیا ۔ یہ کیچ اگر پانڈیا لپک لیتے تو شاید میچ کا نتیجہ کچھ اور ہوتا ۔ 



Comments


Scroll to Top