Latest News

زبردستی مذہب تبدیل کروانا  اسلام، قرآن  اور سنت کے خلاف: عمران خان

زبردستی مذہب تبدیل کروانا  اسلام، قرآن  اور سنت کے خلاف: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقلیتوں کے حوالے سے متعلق ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اسلام میں داخل  کرنا  اسلام، قرآن اور سنت کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ زبردستی لوگوں کو اسلام میں داخؒ کرتے ہیں وہ لوگ نہ تو اسلام کو جانتے ہیں اور نہ ہی اسلام کی تاریخ کو۔ اسلام میں کوئی زبردستی نہیں ہے۔ ہم کیسے لوگوں کو زبردستی مسلمانکرنے کا معاملہ اپنے ہاتھ میں لے سکتے ہیں؟
عمران نے کہا کہ اسلام میں قانون سے اوپر کوئی نہیں ہے۔ جب قانون کا اثر نہیں ہوتا تو کمزوروں کے لئے ایک قانون اور طاقتوروں کے لئے دوسرا قانون ہوتا ہے۔ عمران خان نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ سب مانتے ہیں کہ پاکستان میں اسلام کے نام پر کون لوگ اپنی سیاسی دکانیں کھولے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مدینہ کے ماڈل کی بنیاد پر پاکستان کی تعمیر کئے جانے کو لے کر پر عزم ہے۔ جہاں سبھی شہریوں کو بغیر کسی اختلاف کے حق اور سہولات مہیا کرائی جاتی ہیں۔ 
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت گورو نانک دیو کی 550 ویں جینتی  کے موقع پر سکھوں کو ہر طرح کی سہولات مہیا کرائے گی۔ عمران خان نے زور دے کر کہا کہ دوسروں کو جبراً اسلام مذہب داخل کرنے جیسے حقائق کہیں بھی اسلام کی تاریخ میں نہیں ملتے۔ 
 



Comments


Scroll to Top