Latest News

بنگلورو کے خلاف حیدرآباد کا واپسی کرنے کا ارادہ

بنگلورو کے خلاف حیدرآباد کا واپسی کرنے کا ارادہ

سپورٹس ڈیسک: سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف بدھ کو ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں واپسی کرنے کے ارادہ کے ساتھ میدان پر اترے گی جبکہ بنگلورو کا ہدف اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔

حیدرآباد کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے مقابلہ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے ہاتھوں دس رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی مقابلے میں بنگلورو کے ہاتھوں آخری گیند پر 2 وکٹ سے شکست کھا گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کا اس آئی پی ایل میں یہ دوسرا مقابلہ ہوگا حالانکہ دونوں کا اب تک ایک دوسرے سے آمنا سامنا نہیں ہوا ہے۔ کولکتہ کے خلاف گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد کی ٹیم 187رن کے اسکور کا تعاقب کرتے ہوئے 117رن تک پہنچ سکی تھی۔

منیش پانڈیا نے ناٹ آوٹ 61اور جانی نیرسٹو نے 55رن بنائے تھے لیکن ٹیم میں آخر میں ہدف سے 11رن دو ر رہ گئی۔حیدرآباد کو دیکھنا ہوگا کہ اس کے بلے باز آخر میں ٹیم کو منزل تک پہنچائیں۔ دوسری طرف بنگلورو کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اس کے بلے باز آخری گیند تک میچ کو نہ پھنسائیں اور میچ کو مقررہ اووروں سے پہلا نپٹا دیں۔ 

بنگلورو کے لئے اے بی ڈی ویلیئرس نے 48رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی اور آخری گیند پر بنگلورو کے پاس جیت حاصل کرنے کیلئے محض ایک رن رہ گیا تھا۔ ڈی ولیئرس نے 27گیندوں پر 48رن میں 4 چوکے اور دو چھکے لگاکر بنگلورو کا کام آسان کردیا۔ وراٹ کوہلی کو دیکھنا ہوگا کہ وہ اور ٹیم کے تجربہ کار بلے باز گلین میکسویل ٹیم کومجدھار میں چھوڑ کر نہ جائیں۔

وراٹ نے گزشتہ مقابلے میں 29گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 33رن اور گلین میکسویل نے 28گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38رن بنائے تھے لیکن دونوں بلے باز بنگلورو کو درمیانی اوور میں چھوڑ کرو اپس پویلین چلے گئے تھے۔

حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر چنئی میں کولکتہ کے خلاف سستے میں آوٹ ہوکر پویلین واپس گئے تھے جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو انکی وکٹ پر دیر تک ضرورت تھی۔ وارنر کو اپنے وکٹ کی اہمیت سمجھنی ہوگی اور وکٹ پر دیر تک رکنا ہوگا۔

منیش پانڈیا نے ناٹ آوٹ 61رن کی اننگز کھیلی تھی لیکن انہیں بھی رن بنانے کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اب یہ دیکھنا ضروری ہوگا کہ دونوں ٹیموں کے اسٹار بلے باز وکٹ پر دیرتک ٹکیں اور اپنی ٹیموں کو جیت دلاکر ہی دم لیں۔ 



Comments


Scroll to Top