Latest News

کورونا وائرس : کورونا پر نہیں پڑے گا گرمی کا کوئی اثر :ریسرچ

کورونا وائرس : کورونا پر نہیں پڑے گا گرمی کا کوئی اثر :ریسرچ

نئی دہلی:بھارت میںکورونا وائرس کا گراف ہر دن  بڑھ رہا ہے ۔ وزارت صحت  کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے میں809 معاملے سامنے آئے  اور46 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ کووڈ 19 کو لے کر ا س بات کا امکان  جتایا جا رہا تھا کہ موسم میں گرمی آنے سے حالات پر  کچھ قابو پایا جا سکتا  ہے۔ ملک میں گرمی  کے موسم نے بھی دستک دے دی ہے ۔ حالانکہ امریکہ کی ایک معروف تنظیم نے دعوی ٰ کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت سے  کورونا پر کوئی  اثر نہیں پڑے گا ۔ تنظیم  کی طرف سے جاری کی گئی ایک سٹڈی  کے مطابق ذاتی سکیورٹی ، سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ ساتھ  بڑ ی سطح  پر طبی سہولات ہی فی الحال اس کا علاج  ہے۔
امریکہ کی نیشنل  ایکڈمک آف  سائنسز نے 4 اپریل کو جاری اپنی سٹڈی میں کہا  ہے کہ کووڈ 19 بات کرنے یا  سانس  لینے کے پیش نظر پھیل رہا  ہے اور ایسے میں ماسک کو لے کر دی گئی صلاح کو  بدلنا ہوگا اور سبھی کو اس کا استعمال کرنا ہوگا ۔ آسٹریلیا  اور ایرن  میں چین اور یورپی ممالک کے مطابق فی الحال گرم موسم  ہے ۔ لیکن وہاں وائرس  کا  پھیلائو  عروج پر ہے  ایسے  میں زیادہ  ٹیمپریچر  اور موسم میںنمی  کی بڑھوتری  سے یہ نا مانا جائے کہ معاملوں  میں کمی  آئے گی۔ اس وائرس سے بچنے کا واحد راستہ باقاعدہ وقفے پر اپنے  ہاتھوں  کو بار بار صاف  کرنا  ہی ہوگا۔
 



Comments


Scroll to Top