Latest News

سوڈان میں شدید بارش کے باعث 21 افراد ہلاک

سوڈان میں شدید بارش کے باعث 21 افراد ہلاک

خرطوم: سوڈان میں شدید بارشوں سے اب تک ملک بھر میں 21 افراد ہلاک اور تقریبا 16لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ افسران نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔سوڈان کی قومی کونسل کی جانب سے یومیہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس سال بارش کی وجہ سے 4726 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور تقریبا 4628 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔کونسل نے اطلاع دی کہ سب سے زیادہ نقصان صوبہ خرطوم کے مغربی نیل کے علاقے اور غدرف ، کسالہ ، کورڈوفان اور نہر النیل ریاست میں ہوا۔

انہوں نے النیل کے نواح میں رہنے والے لوگوں اور پانی کے ذرائع سے بھی بارش کے موسم میں خصوصی احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔قابل غور ہے کہ سوڈان میں ہر سال جون اور اکتوبر کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب جیسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں۔



Comments


Scroll to Top