Latest News

ایچ 1 بی ویزا پر بڑا بحران : ہندوستان میں پھنسے ہزاروں این آر آئی، اپوائنٹمنٹ اچانک رد، بڑھیں مشکلیں

ایچ 1 بی ویزا پر بڑا بحران : ہندوستان میں پھنسے ہزاروں این آر آئی، اپوائنٹمنٹ اچانک رد، بڑھیں مشکلیں

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکہ کی نئی ویزا پالیسی اور سفارت خانوں کی جانب سے اچانک اپوائنٹمنٹ منسوخ کیے جانے کے باعث ہزاروں  ہندوستانی  سافٹ ویئر انجینئر اور پیشہ ور افراد مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ دسمبر کے مہینے میں جو لوگ تعطیلات منانے یا اپنے ویزا کی اسٹیمپنگ( یعنی تجدید )کے لیے  ہندوستان  آئے تھے، انہیں اب امریکی سفارت خانے کی جانب سے کئی مہینوں بعد کی تاریخیں دی گئی ہیں۔ اس غیر یقینی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دنیا کی بڑی ٹیک کمپنی گوگل نے اپنے ملازمین کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے اور انہیں بین الاقوامی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

PunjabKesari
 پورا معاملہ کیا ہے
رپورٹ کے مطابق 15 سے 26 دسمبر 2025 کے درمیان جن لوگوں کے ویزا اپوائنٹمنٹ طے تھے، انہیں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کر دیا گیا۔ اندازہ ہے کہ سینکڑوں سے لے کر ہزاروں  ہندوستانی  اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ منسوخ کی گئی اپوائنٹمنٹ کی نئی تاریخیں کئی مہینوں بعد کی مل رہی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ گوگل ہر سال تقریبا ایک ہزار ایچ ون بی ملازمین کی بھرتی کرتا ہے۔ کمپنی نے اپنے میمو میں کہا ہے کہ امریکہ سے باہر پھنس جانے کا خطرہ بہت زیادہ ہے، اس لیے ملازمین فی الحال سفر مؤخر کر دیں۔
سوشل میڈیا جانچ نے تاخیر میں کیا اضافہ
بتایا جا رہا ہے کہ ان اپوائنٹمنٹ کے منسوخ ہونے کے پیچھے امریکہ کی نئی سخت ویزا جانچ پالیسی ہے۔ اب امریکی حکام درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور ان کی آن لائن پوسٹس کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اپنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ فرد کی شناخت کی جا سکے۔

PunjabKesari
ٹرمپ انتظامیہ کی سخت پالیسیاں 
یہ بحران امریکہ کی وسیع اینٹی امیگریشن پالیسی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
70  فیصد ہندوستانی:  ایچ ون بی ویزا حاصل کرنے والوں میں 70  فیصد سے زیادہ ہندوستانی ہوتے ہیں، اس لیے اس پالیسی کا سب سے زیادہ اثر ہندوستان پر پڑا ہے۔
بھاری فیس:  صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں نئے ایچ ون بی درخواست دہندگان پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس بھی عائد کی ہے۔
سب سے بڑی بدنظمی:  امیگریشن وکلا کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی بدترین صورتحال ہے۔ بغیر اطلاع اپوائنٹمنٹ منسوخ ہونے سے نہ صرف ملازمین بلکہ امریکی ٹیک کمپنیاں بھی شدید دبا ؤ میں ہیں۔

PunjabKesari
ایچ ون بی رکھنے والوں کے لیے مشورہ
جب تک آپ کے پاس درست ویزا اسٹیمپ موجود نہ ہو، ہندوستان یا کسی دوسرے ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کسی بھی متنازع پوسٹ کے حوالے سے محتاط رہیں، کیونکہ اب ان کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ اگر آپ ہندوستان میں پھنس گئے ہیں تو فوری طور پر اپنی کمپنی کے ایچ آر اور امیگریشن ٹیم کو اطلاع دیں تاکہ قانونی مدد حاصل کی جا سکے۔



Comments


Scroll to Top