National News

راہل کے بیان پر گری  راج سنگھ کا جوابی حملہ، اُدھار کے سر نیم سے کوئی گاندھی ہوتا

راہل کے بیان پر گری  راج سنگھ کا جوابی حملہ، اُدھار کے سر نیم سے کوئی گاندھی ہوتا

دہلی کے رام لیلا میدان سے کانگرس نے ہفتے کومودی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔ کانگرس کی  بھارت بچاؤریلی میں راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے گرجتے ہوئے خواتین کی حفاظت، مہنگائی، بے روزگاری اور کسانوں کے مسائل پر مرکزی حکومت کو گھیرا۔راہل گاندھی نے اپنے تیور دکھاتے ہوئے معافی مانگنے سے انکار کیا۔راہل گاندھی نے کہا کہ میرا نام ساورکر گاندھی نہیں راہل گاندھی ہے۔

https://twitter.com/girirajsinghbjp/status/1205761957971685378?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1205761957971685378&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Fbjp-giriraj-singh-tweet-rahul-gandhi-savarkar-congress-bharat-bachao-rally-1-1145859.html
اس پر بی جے پی لیڈر گری راج نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا  کہ اُدھار کا سر نیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا۔گری راج سنگھ نے ٹویٹ کر کہا'ویر ساورکر تو سچے محب وطن تھے۔ادھار کا سرنیم لینے سے کوئی گاندھی نہیں ہوتا، کوئی محب وطن نہیں بنتا،محب وطن ہونے کے لئے رگوں میں خالص ہندوستانی خون چاہئے۔بھیس بدل کر کئی لوگوں نے ہندوستان کو لوٹا ہے اب یہ نہیں ہو گا۔ گری راج سنگھ نے ٹویٹ میں راہل ، پرینکا اور سونیا گاندھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ تینوں کون ہیں؟ کیا یہ تینوں ملک کے عام شہری ہیں'؟

PunjabKesari
بتا دیں کہ راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران  کہا  تھا کہ  ہندوستان اب میک ان انڈیا سے ' ریپ ان انڈیا ' کی طرف بڑھ رہا ہے ۔راہل کے اس بیان پر  بی جے پی ارکان نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، راہل کے اس تبصرے کو لے کر پارلیمنٹ میں کافی ہنگامہ ہوا تھا۔
انہوں نے  آج رام لیلا میدان میں منعقد  بھارت بچاؤ ریلی میں کہا کہ کل پارلیمنٹ میں بی جے پی کے رہنما مجھ سے معافی کا مطالبہ کر رہے تھے،لیکن میں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے، میں راہل گاندھی ہوں،میں معافی نہیں مانگوں گا۔



Comments


Scroll to Top