Latest News

فرانس : کورونا کی پابندیوں کو لے کر15 دسمبر سے مل سکتی ہے راحت

فرانس : کورونا کی پابندیوں کو لے کر15 دسمبر سے مل سکتی ہے راحت

پیرس : فرانس کے صدر امانوئل میکراں نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی جاری رہے تو اس کے پیش نظر لگی پابندیوں میں 15 دسمبر سے راحت دی جا سکتی ہے ۔

France sets new post-lockdown coronavirus cases record: Live | News | Al  Jazeera

مسٹر میکراں نے ملک کے نام خطاب میں کہا''اگر 15 دسمبر تک آتے آتے کورونا متاثرین کے معاملے گھٹ کر روزانہ 5000 تک آجائیں گے تو ہم ایک نئی سمت میں قدم بڑھا سکتے ہیں۔اس میں 'سیلف آئیسولیشن‘ کو ختم کیاجا سکتا ہے اور ہم اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ کھل کر کرسمس منع سکیں گے۔‘‘

فرانس میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے اور اس کے پیش نظر 30 اکتوبر سے ملک بھر میں سبھی لوگوں کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔لیکن پچھلے کچھ دنوں سے کورونا کے معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ فرانس میں کورونا سے اب تک 12 لاکھ لوگ متاثر ہوچکےہیں بکہ 50,000 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ 



Comments


Scroll to Top