Latest News

لاک ڈاؤن میں 15دن سے نہیں مل سکا پیٹ بھر کھانا۔بھوک سے تڑپتے بچوں کو دیکھ باپ نے لگا لی پھانسی

لاک ڈاؤن میں 15دن سے نہیں مل سکا پیٹ بھر کھانا۔بھوک سے تڑپتے بچوں کو دیکھ باپ نے لگا لی پھانسی

نیشنل ڈیسک: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کا قہر  کم نہیں ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا انفیکشن کے 3967 نئے کیس درج ہوئے ہیں ، متاثرہ افراد کی تعداد 81،000 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصے میں 1،000 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ملک میں اب تک کل 2649 موتیں ہو چکی ہیں۔
 اسی دوران یوپی کے کانپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ دیکھنے میں آیا ، جہاں ایک باپ نے بھوک میں تڑپتے بچے کو دیکھ کر پھانسی لگا لی۔
لاک ڈاؤن میں کام نہ ملنے سے پائی پائی کو محتاج ایک باپ بھوکے پریوار کا پیٹ بھرنے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہا تھا۔ لیکن اسے کوئی کام نہیں مل سکا۔ اس کے بچوں کو 15 دن تک پیٹ بھر کھانا بھی میسر نہیں ہو سکا۔ کبھی بچے سوکھی روٹی کھانے کے بعد سو جاتے اور کبھی پانی پی کر۔ بچوں کی یہ تکلیف باپ سے برداشت نہیں ہوئی اور اس نے خود کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔



Comments


Scroll to Top