National News

انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی  بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے دستبردار ہونے کا کیا اعلان

انگلینڈ کے مایہ ناز کھلاڑی  بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے کرکٹ سے دستبردار ہونے کا کیا اعلان

لندن:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس نے غیر معینہ مدت کیلئے ہر قسم کی کرکٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس نے اپنے فیصلے سے متعلق کہا ہے کہ میری توجہ ذہنی تندرستی اور انگلی کی انجری سے صحت یابی پر ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ نے بین سٹوکس کی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے عدم دستیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ بین سٹوکس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ، ان کو مکمل مدد فراہم کرتے رہیں گے ۔ 

Thing about being a Test batsman is that you handle all conditions, says Ben  Stokes on pitches- The New Indian Express
واضح رہے کہ 14 جولائی 2019 کو لارڈز کے میدان میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بین سٹوکس کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا ،انہوں نے انگلینڈ کو عالمی چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

Ben Stokes: England all-rounder named Wisden's leading cricketer in world |  Cricket News | Sky Sports
یاد رہے کہ قومی ٹیم جس وقت انگلینڈ کے دورے پر تھی تو انگلش کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر ٹیم کو تبدیل کر دیا گیا اور کھلاڑیوں کو قرنطینہ کروایا گیا ، چونکہ سیریز ضروری تھی جس پر انگلش نے اپنی نئی ٹیم کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس نے کی اور پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ۔

Cricket | England v West Indies | Test cricket is back - but don't expect  five day Test matches | Britwatch Sports

 



Comments


Scroll to Top