National News

آج شام 7 بجے دھونی کریں گے ریٹائرمنٹ کا اعلان ! جانیں کیا ہے سچائی

آج شام 7 بجے دھونی کریں گے ریٹائرمنٹ کا اعلان ! جانیں کیا ہے سچائی

سپورٹس ڈیسک : ہندوستان کرکٹ کے کپتان وراٹ کوہلی کے ذریعے جمعرات کو ایک تصویر شیئر کی گئی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر بوال مچا ہوا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں ۔ سوشل میڈیا کے مطابق دھونی شام 7 بجے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے اور یہ خبر آگ کی طرح ٹویٹر پھیل رہی ہے ۔ جہاں تک دھونی کے ریٹائرمنٹ بات ہے تو اس کے کوئی آفیشیل تصدیق نہین کی گئی ہے کہ دھونی ریٹائرمنٹ  لینے والے ہیں ۔ وہیں اس بابت بی سی سی آئی اور خود دھونی نے بھی کوئی اشارہ نہیں دیا ہے ۔ 

PunjabKesari
کیسے شروع ہوا معاملہ :
کوہلی نے دھونی کو سجدہ جیسے کرتے ہوئے ایک تصویر ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ،' یہ میچ میں کبھی نہیں بھول پاؤں گا ۔ خاص رات ۔ اس شخص نے مجھے فٹنیس تیسٹ کی طرح بھگایا ۔ کوہلی کے اس تصویر کو شیئر کرنے کے بعد لوگ یہ ماننے لگے کہ شاید سابق کپتان اور وکیٹ کیپر ، بلے باز دھونی کرکٹ کو الوداع کہنے والے ہیں ۔ 


دھونی نے اب تک سب کچھ کیا اچانک 
دھونی نے 2014-15 میں آسٹریلیا  دورے کے دوران بیچ میں ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی لی تھی ۔ وہیں سال 2017 میں بھی انہوں نے لمیٹڈ اوور فارمیٹ  کی کپتانی بھی اچانک ہی چھوڑ دی تھی ۔ 
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد دھونی نے کرکٹ سے دوری بنائی ہے ۔ حالانکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ وہ اگلے سال ہونے والے ٹی 20- ورلڈ کپ میں کھیلیں گے لیکن ویسٹ انڈیز دورے پر نہ جانے کے بعد اب انہوں نے جنوبی افریقہ کے ساتھ ہندوستان میں ہونے والی سیریز میں بھی کھیلنے سے انکار کردیا ہے ۔ 

 

 

 



Comments


Scroll to Top