Latest News

دہلی تشدد میں فسادیوں نے پھینکے 7لاکھ کلو پتھر،اینٹیں و روڑے

دہلی تشدد میں فسادیوں نے پھینکے 7لاکھ کلو پتھر،اینٹیں و روڑے

نئی دہلی :شمال مشرقی  دہلی کے فساد ات متاثرہ علاقوں سے 7لاکھ کلو اینٹیں،پتھر اور روڑے جمع کئے گئے ہیں۔ مشرقی نگم نے سوموار کو فساد سے متاثرہ علاقوں سے اینٹ ، پتھر،روڑے اور جلی ہوئی گاڑیاں جمع کرنے کی مہم شروع کی تھی جو گورووار کو پوری ہوئی ۔ اس مہم میں لگ بھگ 200آٹو ،80منی ٹرک اور 500ملازمین کو لگایا گیا تھا۔
مشرقی دہلی نگر نگم کے شاہدرہ نارتھ زون  کے ملازمین نے فساد سے متاثرہ علاقوں سے جلی ہوئی 424کاریںاور 32چھوٹی گاڑیاں اکٹھی کی ہوئی ہیں۔ان گاڑیوں کو متعلقہ علاقوں کے تھانوں میں جمع کرایا گیا ہے ۔ مشرقی دہلی نگر نگم  کے انفارمیشن  ڈائریکٹر ارون سنگھ نے بتایا کہ فساد سے متاثرہ علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں سے اٹھائی گئیں اینٹیں ، پتھر اور روڑوں کا استعمال انٹر لاکنگ ٹائیلز بنانے میں کیا جائے گا۔اینٹ پتھروں کو شاستری پارک واقع پلانٹ میں توڑا جائیگا  جن کا استعمال انٹرلاکنگ ٹائیلز  میں کیا جائے گا۔ انٹر لاکنگ ٹائیلز  بنانے میں ریت ، پتھر اور سیمنٹ وغیرہ کا استعمال  کیا جاتا ہے۔



Comments


Scroll to Top