Latest News

دہلی آگ :موت سے پہلے دوستوں اور رشتے داروں کوکی گئیں کچھ فون کالز کلیجہ چیر کر رکھ دیں گی

دہلی آگ :موت سے پہلے دوستوں اور رشتے داروں کوکی گئیں کچھ فون کالز کلیجہ چیر کر رکھ دیں گی

نئی دہلی : اناج منڈی میں اتوار کے روز لگی شدید آگ میں مارے گئے لوگوں کے غم میں ڈوبے پریوار والے اپنے قریبیوں کے آخری لفظوں کو یاد کرتے ہوئے آنسوؤں کو تھامنے کی ناکامیاب کوشش کرتے رہے ۔ صبح 4 بجے آس پاس جب دہلی چین کی نیند سو رہے تھے تو مشرف علی بہار فون لگا رہا تھا ۔ مشرف نے مرنے سے پہلے اپنے پڑوسی کو فون کیا ۔ وہ اپنے پڑوس میں رہنے  والے دوست فے فون پر گڑگڑایا ۔ اس نے بتایا کہ میں مرنے والا ہوں ۔ میرے مرنے کے بعد پریوار کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہے ، اب تم ہی سہارا ہو ، ان کا خیال رکھنا ۔ مشرف نے صبح 4 بجے کے قریب پڑوسی کے دوست کو فون کیا ۔ پڑوسی مونو ( شوبھت اگروال ) کو مشرف کو کی آخری کال ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے اور اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ منظر کتنا بھیانک ہوگا ۔ اس نے دوست مونو سے کہا کہ ، بھیا ختم ہونے والوں ہوں آج میں ، آگ لگنے والی ہے یہاں ، تم آ جانا قرول باغ ، گلزار سے نمبر لے لینا ۔ مونو پوچھتا ہے کہاں - دہلی میں ۔ اس پر مشرف کہتا ہے ہاں ۔ مونو مشرف سے کہتا  ہے کہ تم وہاں سے نکلو پہلے جلدی ۔ 

PunjabKesari

  • مشرف کہتا ہے کہ کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ختم ہوں میں بھیا آج تو ، میرے گھر کا خیال رکھنا ، بچوں کا خیال رکھنا ۔ تبھی مشرف کو گھٹن محسوس ہونے لگتی ہے تو وہ مونو کو بتاتا ہے کہ سانس بھی نہیں لیا جارہا ہے ۔ پڑوسی صلاح دیتا ہے کہ پولیس فائر بریگیڈ کسی کو فون کرو اور نکلنے کی کوشش ۔ جب مشرف موت کو اپنے سامنے دیکھنے لگا تو رونے لگا ۔ کہتا ہے ۔ گھر کا خیال رکھنا بھائی ۔ یا اللہ … اس نے اپنے دوست  سے بھی کہا کہ وہ سیدھے اس کے پریوار کو اس کے مرنے کی خبر نہ دے ۔ پہلے بڑو لوگوں میں بات کرنا ۔ کل لینے آ جانا ، میسے سمجھ میں آئے ۔ پھر اس کی آواز آنی بند ہو جاتی ہے ۔ پڑوسی فون پر ہیلو- ہیلو کہتا رہتا ہے ۔ تبھی پھر مشرف کی آواز آتی ہے ، وہ کہتا ہے رونا مت ،  پھر مشرف بتاتا ہے کہ فلور تک آگ پہنچ گئی ہے ۔ وہ کہتا ہے کہ مر بھی جاؤں گا تو رہوں گا وہیں پر ۔ یہاں آنے کی تیاری کرلو ۔ اس کے بعد وہ فون کٹ کر دیتا ہے لیکن پڑوسی کا دل نہیں مانتا وہ پھر سے مشرف کو فون ملاتا ہے ۔ مشرف فون اٹھاتا ہے ۔ وہ دو پل سانس کے لئے جدوجہد کررہا تھا ۔ کہتا ہے کہ امام دین کے 5000 روپے باقی ہیں ۔ اسے واپس کر دینا ۔ کسی کا پیسہ نہیں رکھنا ہے ۔ مشرف کی زبان لڑکھڑانے لگی تھی ۔ اس کا دم ٹوٹ رہا تھا ۔ اگلے ہی کچھ لمحوں میں اس کی ٹوٹی سانسوں کی آواز آنی بھی بند ہوگئی ۔ مشرف زندگی کی جنگ ہار چکا تھا ۔ پڑوسی ہیلو - ہیلو  کہتا رہا لیکن دوسری جانب سے کوئی ہلچل نہیں تھی ۔ مشرف کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ 

PunjabKesari

  • موت سامنے کھڑی دیکھ 35 سالہ عمران نے اپنے والد محمد نفیس کو فون کر اسے بچانے کی گہار لگائی اور کہا کہ وہ زندہ باہر نہیں آ پائے گا ۔ سانحہ میں اپنے دو بیٹے گنوانے والے نفیس (58) نے کہا کہ دونوں بھائی 6 سال پہلے اترپردیش کے مرادآبادسے دہلی آئی تھے ۔ وہ تھیلہ بنانے کا کام کرتے تھے ۔ جس میں قریب 25 لوگ کام کرتے تھے ۔ نفیس نے روندھے گلے سے کہا کہ میرے بڑے بیٹے عمران نے مجھے فون کیا اور کہا،' ابّو، عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی ہے ۔ میں زندہ باہر نہیں نکل پاؤں گا ۔ مجھے بچا لیجئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسے محکمہ فائر بریگیڈ کو فون کرنے کو کہا اور کال تھوڑی بعد کٹ گئی ۔ اس نے پھر میرا فون نہیں اٹھایا ۔ نفیس کے مطابق انہیں سب سے زیادہ سکھ اس بات کا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بیٹے ، 32 سال کے اکرام سے آخری بار بات نہیں کر پائے ۔ 

PunjabKesari

  • بہار کے سہرسہ کے 18 سالہ مستقیم نے اپنے بڑے بھائی افسد ( 24) کو اس سانحہ میں کھو دیا جو تیسری منزل پر واقع جیکٹ بنانے کا کام کرتا تھا ۔ مستقیم نے کہا کہ افسد اس بار اپنے پریوار کے ساتھ عید نہیں منا پایا تھا ۔ وہ پیر کی صبح گھر جانے والا تھا اور سنیچر رات کو کئے گئے آخری فون میں اس نے مجھ سے گھر کا کچھ سامان خریدنے کو کہا تھا ۔ 

PunjabKesari

  • بہار کے مدھو بنی ضلع سے 32 سالہ ذاکر حسین نے کہا کہ اس کے چھوٹے باہر شاکر حسین نے آخری کال اپنی اہلیہ کو تھی ۔ وہ چوتھی منزل پر واقع ٹوپی بنانے والے کارخانے میں کام کرتا تھا ۔ ذاکر نے کہا کہ ،' میں پھنس گیا ہوں ۔ میں زندہ باہر نہیں آ پاؤں گا ۔ دونوں بھائیوں نے کل رات فون پر بات کی تھی ۔ ان کے والد بھی دہلی میں ہی کام کرتے ہیں اور وہ تینوں پیر کے روز اپنے گاؤں جانے والے تھے ۔ بھائیوں نے اتوار کے روز خریداری کرنے کا من بنایا تھا ۔ ذاکٹر نے کہا کہ شاکر کے تین بچے تھے دو بیٹیاں اور بیٹا ، اس کی اہلیہ  ابھی بھی حاملہ ہے ۔ 


Comments


Scroll to Top