Latest News

دہلی کی زہریلی ہوا : سانس لینا بھی ہوا مشکل ،ایمر جنسی کے قریب پہنچی آلودگی

دہلی کی زہریلی ہوا : سانس لینا بھی ہوا مشکل ،ایمر جنسی کے قریب پہنچی آلودگی

نئی دہلی : دہلی اور این آر سی ایک بار پھر سے زہریلی دھند کے سائے میں لپٹ گیا ہے ۔ دہلی میں بدھ کے روز ایئر کوالٹی انڈیکس بیحد خطرناک اور ایمر جنسی صورتحال میں پہنچ گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کی مانیں تو ایسا پڑوسی صوبوں میں پرالی جلانے ، درجہ حرارت میں آئی کمی کے چلتے ہوا کی رفتار دھیمی ہوئی ۔ جس وجہ سے دہلی کی ہوا پھر سے زہریلی ہوگئی ہے ۔ 

PunjabKesari
ہندوستانی حکومت کے ایک افسر راجیون نے ٹویٹ کر کہا کہ آلودگی کو لے کر پیشینگوئی ( ہرے رنگ میں) بتاتی ہے کہ 14 نومبر تک ایئر کوالٹی انڈیکس مزید خطرناک سطح پر پہنچ جائے گا ۔ خطرناک سطح پر پہنچنے کا مطلب ہے کہ ہواؤں میں آلودگی کی ایمر جنسی نافذ ۔ محکمہ موسمیات کے افسروں کے مطابق دہلی حکومت نے گورور نانک دیو کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع تین دنوں کیلئے آڈ - ایون فارمولے پر پابندی لگا دی تھی ۔ اس کی وجہ سے بھی آلودگی بڑھی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top