National News

چھتیس گڑھ: بیجاپور میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسز نے 6 نکسلیوں کو کیا ہلاک

چھتیس گڑھ: بیجاپور میں انکاونٹر، سیکورٹی فورسز نے 6 نکسلیوں کو کیا ہلاک

نیشنل ڈیسک: چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ بیجاپور ضلع میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں فوج کے جوانوں نے چھ نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس حکام نے اس کی تصدیق کی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع کے گنگلور تھانہ علاقے کے تحت پیڈیا گاو ں کے جنگل میں سیکورٹی فورسز نے تصادم میں 6 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گنگلور تھانہ علاقہ میں نکسل مخالف آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو بھیجا گیا تھا۔ جب ٹیم پیڈیا گاو ں کے جنگل میں تھی، نکسلیوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔

اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اس واقعہ میں مارے گئے چھ نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ نکسلیوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ 16 اپریل کو ریاست کے کانکیر ضلع میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 29 نکسلائیٹس مارے گئے تھے۔
 



Comments


Scroll to Top