National News

چندریان 2آج رات اترے گا چاند کی سطح پر ،جانیں اس کے بارے میں

چندریان 2آج رات اترے گا چاند کی سطح پر ،جانیں اس کے بارے میں

نیشنل ڈیسک : آج آدھی رات کے بعد جیسے ہی کیلنڈر کی تاریخ بدلکر 7 ستمبر ہوگی ،  اگلے چند گھنٹوں  میں ملک ایک بڑی حصولیابی حاصل کر لے گا ۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو علی الصبح تین بجے سے پہلے چاند پر ترنگا لہرا رہا ہوگا ۔ چندریان 2 کا لینڈر وکرم رات کو ڈیڑھ بجے سے ڈھائی بجے کے قریب چاند پر لینڈ کرے گا ۔ امریکہ ، روس اور چین کے بعد ہندوستان ہی ایسا ملک ہوگا جو چاند پر اترنے میں کامیاب رہا ہے ۔ 

PunjabKesari
چینٹی سے بھی سست چلے گا پرگیان :
چاند کی سطح پر 6 پہیوں والا روور پرگان 1 سینٹی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلے گا ۔ یہ چال چیٹی سے بھی دھیمی ہے ۔ کالی چینٹی کی اوسط چال 8 سینٹی میٹر فی سیکنڈ مانی جاتی ہے ۔ یہ چاند کی سطح پر کل 500 میٹر تک چلے گا ۔ اس میں لگا 50 واٹ کا سولر بیٹی سسٹم اس کی سبھی سرگرمیوں کے لئے توانائی دستیاب کرے گا ۔ یہ اپنی تمام اطلاعات لینڈر وکرم تک بھیجے گا ۔ یہ چاند کی سطح پر اس کی معدنی صورتحال کا مطالع کرے گا ۔ یہ چاند کے ایک دن جو زمین کے 14 دن کے برابر ہے ، سطح پر سرگرم رہے گا ۔ 

PunjabKesari
15 منٹ بعد پہلی تصویر 
لینڈنگ کے 15 منٹ بعد وکرم سطح کی پہلی تصویر بھیجے گا ۔ ڈیزائن لینڈر وکرم کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ لینڈنگ کے وقت 2 میٹر فی سیکنڈ یعنی 7.2 کلو میٹر فی گھنٹہ کو برداشت کر سکے ۔ اس میں لگا 650 واٹ کا سولر سسٹم اسے سبھی سرگرمیوں کے لئے توانائی دیگا ۔ 

 



Comments


Scroll to Top