مغربی افریقہ کے ملک برکنیا فاسو میں ایک مسجد پر ہوئے حملے میں 16 لوگوں کی موت ہوگئی اور دو لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ سکیورٹی ذرائع نے سنیچر کے روز بتایا کہ ہتھیار بند حملہ آوروں نے جمعہ کی شام کو سلموسی میں ایک بڑی مسجد پر حملہ کر دیا ۔ اس حملے میں 13 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر نے بع دمیں دم توڑ دیا ۔

ذرائع نے بتای اکہ دیگر زخمیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ نزدیکی شہر گوروم - گوروم کے ایک نواسی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلموسی کے لوگ حملے کے بعد اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔ دارالحکومت اوگاڈوگو میں دہشت گردی کی مذمت کرنے اور افریقہ میں غیر ملکی فوجی اڈوں کے خلاف سنیچر کے روز بڑا مارچ نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں حصہ لیا ۔