Latest News

پلوامہ حملے  پرراہل کا بیان شرمناک، گاندھی خاندان فائدے کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچ سکتا: سمبت پاترا

پلوامہ حملے  پرراہل کا بیان شرمناک، گاندھی خاندان فائدے کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچ سکتا: سمبت پاترا

نئی دہلی: بی جے پی نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کی برسی پر کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی کے بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گاندھی خاندان فوائد کے علاوہ اور کچھ سوچ ہی نہیں سکتا۔ بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے اپنے ٹویٹ  میں راہل گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا '' پلوامہ میں ہوا حملہ   ظالمانہ دہشت گرد حملہ تھا اور یہ(راہل کا) ایک ظالمانہ بیان ہے کہ کس کو فائدہ ہوا۔ 

https://twitter.com/RahulGandhi/status/1228168595282071555?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228168595282071555&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-on-pulwama-terror-attack-narendra-modi-government-1-1163819.html
غور طلب ہے کہ پلوامہ حملے کی برسی پر کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ کر پوچھا تھا کہ ابھی تک حملے کی تحقیقات کا کیا ہوا؟ آخر اس سے کسے فائدہ ہوا؟

https://twitter.com/sambitswaraj/status/1228185857590300672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1228185857590300672&ref_url=https%3A%2F%2Faajtak.intoday.in%2Fstory%2Frahul-gandhi-on-pulwama-terror-attack-narendra-modi-government-1-1163819.html
پاترا نے کہا کہ مسٹر گاندھی، کیا آپ فوائد کے آگے بھی سوچ سکتے ہیں؟ ظاہر طور پر نہیں۔ بی جے پی ترجمان نے کہا کہ یہ نام نہاد گاندھی خاندان فوائد کے علاوہ اور کچھ سوچ ہی نہیں سکتا۔وہ صرف جسمانی طور پر ہی بدعنوان نہیں ہیں۔ ان کی روحیں بھی کرپٹ ہیں۔ 
غور طلب ہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ میں بڑا دہشت گرد حملہ ہوا تھا جس میں سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان شہید ہو گئے تھے۔



Comments


Scroll to Top