National News

بنگلہ دیش نے حسینہ کے بیان شائع کرنے پرلگا ئی پابندی ، سابق وزیراعظم کو بھگوڑہ قرار دیا

بنگلہ دیش نے حسینہ کے بیان شائع کرنے پرلگا ئی پابندی ، سابق وزیراعظم کو بھگوڑہ قرار دیا

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ملک کے تمام میڈیا اداروں (پرنٹ، ٹی وی اور آن لائن) کو سخت جاری کی ہے۔ حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے بیانات نہ تو شائع کیے جائیں اور نہ ہی آن لائن چلائے جائیں۔ حکومت نے اس کے پیچھے قومی سلامتی کا حوالہ دیا ہے۔
قومی سائبر سکیورٹی ایجنسی (NCSA) نے پیر کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حسینہ کو اب مجرم اور بھگوڑی قرار دیا جا چکا ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق اس کے بیان سے تشدد بھڑک سکتا ہے، بدامنی پھیل سکتی ہے اور ملک میں سماجی ہم آہنگی متاثر ہو سکتی ہے۔
بنگلہ دیش کی پابندی شدہ جماعت عوامی لیگ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے خلاف آج ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ عوامی لیگ نے ڈھاکہ کی انٹرنیشنل کرائم ٹریبیونل (ICT) کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔



Comments


Scroll to Top