Latest News

پی ایم مودی کی آسٹریلیائی پردھان منتری کو دوٹوک، مندروںپر حملے برداشت نہیں کریں گے،البنیز نے سخت ایکشن کا بھروسہ دلایا

پی ایم مودی کی آسٹریلیائی پردھان منتری کو دوٹوک، مندروںپر حملے برداشت نہیں کریں گے،البنیز نے سخت ایکشن کا بھروسہ دلایا

سڈنی: آسٹریلیا دورے کے آخری دن بدھوارکوپردھان منتری نریندر مودی اور آسٹریلیا کے پردھان منتری انتھنی البنیزنے پریس کانفرنس کی۔ مودی نے آسٹریلیا میں مندروں پر حملے کو لے کر فکرمندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ علیحدگی پسند عناصرکی سرگرمیوں پر ہم نے پہلے بھی بات کی تھی۔ ایسی  حرکتیں برداشت نہیں  جن سے آپسی رشتوںکو نقصان ہو۔ البنیز نے بھروسہ دلایا کہ سخت ایکشن لیاجائیگا۔ بدھوار کو ہی مودی نے آسٹریلیا کی بزنس کمیونٹی سے بات چیت کی۔ مودی اور البنیز سڈنی ہاربر اور اوپیرا ہائوس بھی گئے۔ سڈنی ہاربر کے ایک کنارے پر بھارت تو دوسرے پر آسٹریلیا کے قومی جھنڈے نظر آئے۔ اس کے بعدمودی ڈیلی گیشن کے ساتھ سٹیٹ ڈنرکیلئے گئے۔
 البنیز نے کہاکہ آسٹریلیابنگلورومیں قونصلخانہ کھولے گا جس سے دونوں ممالک کو بزنس اور ٹیکنالوجی سانجھا کرنے کے معاملے میں مدد ملے۔ دوطرفہ میٹنگ میں جی20-ٹریڈ اور ڈیفنس سیکٹر کے ساتھ ملٹری کو آپریشن بڑھانے پر بات ہوئی۔ میٹنگ میں بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی موجود تھے۔ دونوں دیشوں کے بیچ ایم او یو بھی سائن کئے گئے۔
 پردھان منتری نریندر مودی نے تین دیشوں کی اپنی یاترا کے دوران مختلف دیشوں کے لیڈروں سے ملاقات کی اورانہیں تحفے کے طورپر بھارت کے مختلف علاقوں کی قبائلی آرٹ اوردستکاری سے جڑی کلاکرتیاںبھینٹ کیں۔ ڈھوکرا دستکاری سے بنی کلاکرتیاں آسٹریلیا، برازیل،کک آئی لینڈزاورٹونگا کے نیتائوںکوبھینٹ کی گئیں۔مودی نے اپنے کینیڈیائی ہم منصب جسٹن ٹروڈو کیلئے گونڈ پینٹنگ کو چنا۔ غور ہو کہ پردھان منتری نے بدھوار کو جاپان، پاپوآنیوگنی اورآسٹریلیا کی اپنی تین دیشوں کی یاترا ختم کی۔
 اپوزیشن کے لیڈر نے کی ملاقات:
آسٹریلیا کے اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے  بدھوار کو یہاں پردھان منتری نریندر مودی سے ملاقات کی۔ پی ایم او کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ مودی نے بھارت اور آسٹریلیا وسیع حکمت عملی سانجھیداری کی تعریف کی۔ پردھان منتری مودی نے آسٹریلیا کے گورنر جنرل ڈیوڈ ہرلے سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ بدیش منتری جے شنکر نے آسٹریلیائی ہم منصب پینی  وونگ سے ملاقات کی۔ 
 البنیز کو دی ورلڈ کپ کی دعوت دے کر مودی سودیش روانہ  

  پردھان منتری نریندر مودی تین دیشوں کی اپنی یاترا کا آخری مرحلہ پورا کرنے کے بعد بدھوار کو نئی دہلی کیلئے روانہ ہوگئے۔ وہ جاپان،پاپوآنیوگنی اور آسٹریلیا  کے دورے پر تھے۔آسٹریلیا سے روانہ ہونے سے پہلے مودی نے اپنے ہم منصب البنیز اور آسٹریلیائی مداحوںکو بھارت آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ اور دیوالی سماروہ دیکھنے کی دعوت دی۔ کرکٹ ورلڈ کپ بھارت میں اکتوبر-نومبر میں ہونا ہے۔ وہیں اس سال دیوالی 12نومبر کو منائی جائیگی۔


 



Comments


Scroll to Top