Latest News

کمل ناتھ کے استعفے کے بعد کانگرس کا ٹویٹ ،''عوام ہاری ،بی جے پی جیت گئی''

کمل ناتھ کے استعفے کے بعد کانگرس کا ٹویٹ ،''عوام ہاری ،بی جے پی جیت گئی''

بھوپال :مدھیہ پردیش میں آج فلور ٹیسٹ سے پہلے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے اپنے عہدے سے استعفے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے 15سال کے بعد اقتدار میں آئی اپنی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں جانکار دی ۔ ان کے استعفے کے فور ی بعد کانگرس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر تے ہوئے لکھا کہ ، عوام کی ہار ، بی جے پی کی جیت ۔اس سے پہلے بھی سی ایم کمل ناتھ نے پریس کانفرنس میں بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن نے میرے خلاف کھیل کھیلا۔ انہوں نے مسلسل حکومت  گرانے کی سازش کی ۔ مجھے عوام نے پانچ سال کا وقت دیا تھا ۔ کانگرس نے 15ماہ میں کسانوں کا قرض معاف کیا۔

بی جے پی کو وکاس پسند نہیں ہے۔ انہوں نے ہمارے 22ممبران اسمبلی کو یر غمال  بنایا ۔ کروڑوں روپے خرچ کر خرید ،فروخت کیا ۔ وہ نہیں چاہتے تھے  کہ مافعیہ کے خلاف مہم چلائی جائے ۔ صوبے کی عوام کیساتھ غداری ہوئی ہے۔حکومت نے تو 15ماہ میں صوبے کو نئی سمت دینے  کی کوشش کی ۔ 15ماہ میں ہم نے ملاوٹ کے خلاف 'شدھ کیلئے یدھ' کی مہم چلائی ۔ عوام کا بھروسہ آج بھی میرے ساتھ ہے ۔15ماہ میں ہمارے اوپر بد عنوانی کا کوئی بھی الزام نہیں لگا۔ عوام نے محسوس کیاکہ حکومت کیا ہوتی ہے ۔وہیں سی ایم کمل ناتھ نے کہا کہ وہ عہدے  پر رہے یا نہ رہے لیکن صوبے کے  بھلائی کاموںمیں وہ مسلسل لگے رہیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top