Latest News

فاروق عبداللہ 7ماہ بعد بیٹے عمر سے مل کر ہوئے جذباتی،غلام نبی آزادنے بھی کی ملاقات

فاروق عبداللہ 7ماہ بعد بیٹے عمر سے مل کر ہوئے جذباتی،غلام نبی آزادنے بھی کی ملاقات

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے چیف فارق عبداللہ نے گزشتہ سات ما ہ سے حراست میںرکھے گئے اپنے بیٹے عمر عبداللہ سے سرینگر کی ذیلی جیل میں ملاقات کی ۔ اس دوران دونوں لیڈران جذباتی نظر آئے۔ سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ عوامی حفاظت قانون (پی ایس  اے ) کے تحت  اپنی حراست ختم ہونے کے بعد جمعہ  کو اپنی رہائش سے نزدیک میں ہی ہری نواس پہنچے جہاں ان کے بیٹے اور صوبہ کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت پانچ فرور ی سے نظر بند کر کے رکھا گیا ہے ۔ اس دوران دونوں لیڈران نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ۔ وہی خبر ہے کہ کانگرس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد فاروق عبداللہ سے ملنے ان کی رہائش  گاہ پر پہنچے ۔ اکبر لون و الطاف نے بھی فاروق  عبداللہ سے ملاقات کی ہے۔
افسران نے کہا کہ فاروق نے جموں کشمیر  انتظامیہ سے  سات ماہ بعد اپنے بیٹے سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جسے انتظامیہ  نے قبول کر لیا ۔ افسران نے کہا کہ دونوں کی ملاقات قریب ایک گھنٹے چلی ۔ غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں کشمیر صوبے سے خصوصی درجا  واپس لے لیا تھا ، جس کے بعد فاروق عبداللہ م،عمر عبداللہ  اور ایک وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو حراست میں لے لیا گیا تھا ۔
اس کے بعد 15ستمبر کو فاروق عبداللہ کے  خلاف پی ایس اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا جبکہ ان کے بیٹے عمر  کی احتیاطا حراست پانچ فروری کو ختم ہو رہی تھی لیکن اس سے کچھ ہی گھنٹوں پہلے اسے 6ماہ کے لئے بڑھا دیا گیا تھا ۔ پی ایس اے  کی رہائی  کے بعد فاروق عبداللہ نے کہا کہ آج سے میں آزاد ہوں۔ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں مل رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میں آج ان سبھی ممبران پارلیمنٹ کا  شکریہ ادا کرتا ہوں  جنہوں نے میری رہائی کے لئے لڑائی  لڑی۔اب میں دہلی جا  سکوں گا اور ایم پی میں آپکی بات کو اٹھا سکوں گا ، میری یہ آزادی تب تک پوری نہیں ہوگی جب تک ہمارے سارے لیڈران  آزاد نہیں ہوتے۔میں حکومت سے امید کرتا ہوں کہ جلد ہی سبھی افراد کو رہا کیا جائے۔
 



Comments


Scroll to Top