Latest News

'وندے بھارت مشن':نیویارک سے 329ہندوستانی خصوصی جہاز سے دیش روانہ

'وندے بھارت مشن':نیویارک سے 329ہندوستانی خصوصی جہاز سے دیش روانہ

نیویارک:کورونا وائرس  لاک ڈائون کے سبب لگی یاترا پابندیوں کے پیش نظر امریکہ میں پھنسے 300سے زیادہ بھارتیہ شہری نیو یارک سے خصوصی جہاز سے ملک روانہ ہو  گئے ۔ افسران نے بتایا کہ ائر انڈیا  کا جہاز 25مئی کو 329 مسافروں  کو لے کر یہاں کے جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بنگلورو   کے لئے روانہ ہوا ۔ ان مسافروں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔اس دوران نیویارک میں  بھارت کے جنرل قونصل سندیپ چکرورتی اور نائب قونصل جنرل شتروگھن سنہا موجود تھے۔ بتا دیں کہ امریکہ سے بھارت کے دوسرے حصوں کے لئے ائر انڈیا  کی خصوصی اڑانوں  کا دوسرا مرحلہ 19مئی سے شروع جو 29مئی تک چلے گا ۔ پہلے مرحلے میں ائر انڈیا  نے امریکہ سے بھارت کے لئے 9سے 15مئی تک خصوصی  اڑانیں شروع کی ہیں۔
دوسرے مرحلے کے تحت دو جہاز نیو یارک سے دہلی، چنڈی گڑھ اور بنگلورو کے لئے اڑان بھرینگیں ، سین فرانسسکو سے دو جہاز بنگلورو، حیدرآباد، کوچی اوراحمد آباد کے لئے ، ایک واشنگٹن سے بنگلورو اور احمد آباد کے لئے اور دو شکاگو سے دہلی ، بھونیشور ، احمد آباد اور حیدر آباد کے لئے  اڑان بھریں گے ۔ غور طلب ہے کہ بھارت سرکار نے غیر ممالک میں پھنسے اپنے شہریوں کو ملک لانے کے لئے 7 مئی سے ' وندے بھارت ابھیان' شروع کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top