بالی وڈڈیسک : اداکار سے کاروباری اور سرمایہ کار بنے ابھیشیک بچن نے ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے تئیں اپنے جوش کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں، انہوں نے اپنی سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور 'میک ان انڈیا' پہل میں اپنی گہری دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ ابھیشیک کاماننا ہے کہ یہ اقدام ان کے کاروباری سفر کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا، 'پچھلے پانچ چھ سالوں سے جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ پرجوش کیا ہے وہ ہے انڈیا کی کہانی ایسی کمپنیاں جو انڈیا سے باہر نکل رہی ہیں اور انڈیا کے لیے کام کر رہی ہیں۔ 'میک ان انڈیا' مجھے بہت متاثر کرتا ہے، کیونکہ اب وہ وقت گزر گیا جب ہم خود کو دوسروں سے کمتر سمجھتے تھے۔ اب ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس میں ہم مارکیٹ لیڈر ہیں۔
ابھیشیک نے صارفین برانڈ جیسے وادھم ٹی اور ناگن ہاٹ سوس میںسرمایہ کاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کاروباری شعبے میں جو نئی توانائی اور اعتماد آیا ہے وہ بہت متاثر کن ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ تبدیلی پہلے کی سوچ سے بالکل مختلف ہے، جب یہ مانا جاتا تھا کہ کہ جدت صرف بیرون ملک سے ہی آسکتی ہے۔
انہوں نے کہ 'ایک وقت تھا جب یہ تاثر تھا - شاید جب میں نوعمر تھا اور یورپ اور امریکہ میں پڑھ رہا تھا - کہ اگر آپ کو سب سے آگے رہنا ہے تو آپ کو وہاں جانا ہوگا۔ لیکن مجھے اب ایسا محسوس نہیں ہوتا۔ابھیشیک نے بتایا کہ آج ہندوستانی کمپنیاں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی شناخت بنا رہی ہیں۔ 'میک ان انڈیا' نے ہندوستانی صنعتوں کو خود انحصار بننے اور دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔