Latest News

بریکنگ:چمبہ میں ملے 4مذید کورونا پازیٹو ، اب تک کل 18معاملے

بریکنگ:چمبہ میں ملے 4مذید کورونا پازیٹو ، اب تک کل 18معاملے

چمبہ:ہماچل پردیش میں کورونا وائرس کے چار نئے معاملے مذید سامنے آئے ہیں۔ سوموار کو چمبہ کے تیسا کے چار اور افراد کی سیمپل   جانچ کے بعد پازیٹو ملے ہیں۔ سبھی چمبہ  کے تیسا علاقہ  سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہماچل پردیش چیف ہیلتھ سیکر ٹری  آر ڈی دھیمان نے چار معاملوں کی تصدیق کی ہے ۔ بتا دیں کہ تبلیغی جماعت سے جڑے 11افراد اب تک ہماچل میںکورونا پازیٹو  پائے گئے ہیں۔ 
13پنچایتیں پوری طرح سیل
سوہا علاقے  کی 13پنچایتوں  کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔ پورے علاقے میں سختی بڑھانے کے ساتھ ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ کانگڑہ ضلع کا تبلیغی جماعت کا نوجوان 17سے20 مارچ تک چمبہ  کے ساہو میں ٹھہرا تھا  اسی کے ذریعے اب چار نئے معاملوں میںیہ انفیکشن سامنے آیا ہے۔ 
یہ ہے پورا  معاملہ 
دراصل کانگڑہ کے اندور ا کے رہنے والے  ایک جماعتی کی رپورٹ 5اپریل کو پازیٹو آئی  تھی ، یہ مر یض تبلیغی جماعت   میں شامل ہونے  کے بعد چمبہ کے تیسا کے سوہا علاقے میں رکا تھا۔ اس کی رپورٹ  پازیٹو  آنے  کے بعد علاقے  میںاس  کے رابطے میں آئے افراد کی تلاش کی گئی  ۔ اسی جانکار ی کے بنیاد  پر محکمہ صحت  نے چمبہ کے 11 افراد  کے سیمپل لئے ۔ اب سوموار رات ان سبھی گیارہ سیمپلوں کی رپورٹ آئی ، جس میں چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ باقی سات سیمپل  نیگیٹو  آے ہیں۔
سوموار کو اتنے سیمپل
ہماچل کے وزیر اعلیٰ جے رام ٹھاکر نے بتایا کہ صوبہ میں اب تک کورونا وائرس  کے 4458افراد کو نگرانی  میں رکھا گیا  جس میں سے 2013 شخصیتوں   نے 28 دنوں کی نگرانی  مدت    مکمل کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوموار کو کووڈ 19 کے لئے 83 افراد  کی جانچ کی گئی ،جس میں سے 32 سیمپل نیگیٹو پائے  گئے اور 51 سیمپلوں  کی رپورٹ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کورونا وائرس کے لئے ابھی تک 4546افراد کی جانچ کی جا چکی ہے۔ 
ٹانڈہ میڈیکل کالج  ریفر
چمبہ ضلع کے تیسا میں چار  کورونا پازیٹو  جماعتیو ں کو ٹانڈہ میڈیکل کالج ریفر کردیا گیا ہے ۔منگلوار صبح کورونا متاثرین  کو لانے کے لئے چمبہ سے تیسا ایمبولینس  بھیجی گئی ۔ اس کے بعد سبھی کو ٹانڈہ بھیجا گیا ۔ متاثرین کو ایمبولینس میں لے جانے سے آدھا گھنٹہ پہلے   صحت کے ملازمین   نے ذاتی  حفاظتی سامان  ( پی پی ای) کٹ پہنی ۔ بتا دیں ، سوموار کو تبلیغی جماعت  کے جلسے سے لوٹے تیسا  کے 11افراد   کے  سیمپل لئے گئے تھے  جن میں سے چار پازیٹو  اور سات کی رپورٹ نیگیٹو  آئی  تھی ۔ بی ایم او تیسا ڈاکٹر رشی نے بتایا کہ باقی  سات  جماعتیوں کو تیسا میںواقع کوارنٹائن مرکز میں  ہی رکھا گیا ہے۔



Comments


Scroll to Top