National News

مرکزی حکومت کے 36 وزراء آج سے جموں کشمیر دورے پر، وزیر اعظم مودی نے  سبھی کو  دیا یہ مشورہ

مرکزی حکومت کے 36 وزراء آج سے جموں کشمیر دورے پر، وزیر اعظم مودی نے  سبھی کو  دیا یہ مشورہ

جموں: دفعہ 370 منسوخی کے بعد مرکزی حکومت کے 36 وزراء ہفتے کے روز سے جموں و کشمیر کے دورے پر چلے گئے ہیں۔ وزراء کا یہ وفد  قریب اگلے ایک ہفتے تک ریاست میں رہے گا  اور جموں و کشمیر کے 60 مقامات کا دورہ کرگے گا۔ وہ جموں و کشمیر کے شہروں اور دیہات کا دورہ کر عوام سے براہ راست بات چیت کرنے کے ساتھ ان کے مسائل سے بھی روبرو ہوں گے۔

PunjabKesari
وزیر اعظم مودی نے وزراء کچھ خاص منتر دیتے ہوئے ان سے  کہا کہ وہ مقامی لوگوں سے بات چیت کے دوران ترقی کا پیغام پھیلائیں۔ان سے مختلف مرکزی اسکیموں کی معلومات بھی دینے کو کہا گیا، جس سے عوامی سطح پر لوگوں کو فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم نے وزراء  کو مشورہ دیا  کہ انہیں صرف شہری علاقوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے، بلکہ دیہات کے لوگوں سے ملنا چاہئے اور جموں و کشمیر میں مرکز کی جانب سے کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کی معلومات دینی چا ہئیں۔ 

PunjabKesari
ذرائع کے مطابق مرکزی وزراء جموں میں 51 اور کشمیر میں 9 مقامات کا دورہ کریں گے۔ اس دوران تمام  وزراء  کشمیریوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے وکاس  کے پیغام کو آگے بڑھائیں گے۔آج مرکزی وزیر ارجن رام  میگھوال اور اشونی چوبے، سامبہ اور جتندر سنگھ جموں ضلع کا دورہ کریں گے۔ وہیں، اتوار کو مرکزی وزیر سمرتی  ایرانی رسائی کے کٹڑہ اور پبتھل کا دورہ کریں گی ۔ جبکہ  مہیندر ناتھ نڈے جموں کے دنسال، انوراگ ٹھاکر جموں کے نگروٹہ، پیوش گوئل اکھنور، آر کے سنگھ ڈوڈہ کے کھیلانی جائیں گے۔ وہیں کشمیر میں پرہلاد جوشی، شریپد  نائیک ، سادھوی نرنجن جیوتی، پھگن سنگھ، رامیشور تیلی، گری راج سنگھ، روی شنکر پرساد، رمیش پوکھریال نشنک کا پروگرام 23 اور 24 جنوری کو  مجوزہ ہے ۔

PunjabKesari
مرکزی حکومت کے 36 وزرا ء کے جموں و کشمیر کے دورے کو لے کر بی جے پی کافی  حوصلہ افزا ہے ،بی جے پی کی مانیں تو دفعہ  370 کو ہٹانے کے بعد  مرکز کے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو شروع کروانے کے سلسلے میں عوام کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے یہ سفر کافی اہم ہونے والا ہے۔وہیں مقامی جماعتوںکا خیال ہے کہ اس طرح دوروں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top