National News

سارن میں آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد ہلاک

سارن میں آسمانی بجلی گرنے سے3 افراد ہلاک

 چھپرا:بہار میں سارن ضلع کے مانجھی، کھیرا اور رسول پور تھانہ علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ضلع کے مانجھی تھانہ علاقہ کے نرون ٹولا گاو¿ں کا رہنے والا لالن یادو (60) جمعرات کی شام اپنے گھر کے سامنے کھڑا تھا، اسی دوران آسمانی بجلی گر گئی جس کی وجہ سے وہ جھلس کر ہلاک ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ کے رام پور فیلڈ میں جمعرات کی شام دیر گئے بجلی گرنے سے متھلیش کمار رائے (19) جھلس گیا۔ متھیلیش کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلع رسول پور تھانہ علاقہ کے بنپورہ گاو¿ںمیں رامیشور پرساد (48)جمعرات کی شام دیر گئے آسمانی بجلی کی زد میں آکر جھلس کر ہلاک ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال چھپرہ بھیج دیں۔ 



Comments


Scroll to Top